1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

یہ دن صرف جانوروں کی قربانی تک محدود نہیں، شہباز شریف

کشور مصطفیٰ مقامی میڈیا کے ساتھ
7 جون 2025

پاکستان، بھارت اور افغانستان میں اس سال عید الاضحیٰ کا تہوار ہفتہ سات جون کو مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ جبکہ سعودی عرب، خلیجی ممالک اورزیادہ تر مغربی ممالک میں آباد مسلمانوں نے عید الضحیٰ جمعہ کو منائی۔

کراچی کی ایک مسجد میں نماز عید کی ادائیگی
ملک بھر میں عید الاضحیٰ کا تہوار بھرپور مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہےتصویر: Akhtar Soomro/REUTERS

پاکستان میں ہفتہ سات جون کو مسلمانوں کے دو بڑے تہواروں میں سے ایک عید الاضحیٰ  کا تہوار عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر قائدین نے عوام سے اتحاد اور بے لوث جذبے اور قربانی کے مظاہرے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ موقع ہے قربانی، محبت، بھائی چارگی جیسی اقدار کو فروغ دینے کا۔ ملک بھر میں مساجد، عیدگاہوں اور دیگر عوامی مقامات پر باجماعت نماز عید ادا کی گئی۔ 

عیدالاضحیٰ ہمیں نہ صرف جان و مال کی قربانی کی اہمیت کا درس دیتی ہے، وزیر اعظم کا پیغامتصویر: Rana Sajid Hussain/Pacific Press/picture alliance

صدر پاکستان کا بیان

پاکستان کے صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم  شہباز شریف  نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر پوری پاکستانی قوم اور دنیا بھر میں مسلم امہ کو دلی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے قوم کے طرز عمل میں قربانی، محبت، بھائی چارے اور اتحاد کی اقدار کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔

پیسہ تو نہیں ہے لیکن قربانی کا جانور خریدنا ہے!

02:20

This browser does not support the video element.

اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ یہ دن لوگوں میں ایمان، قربانی، بے لوثی اور بھائی چارے کے جذبے کو زندہ کرتا ہے۔

آصف علی زرداری  کے بقول، ''بحیثیت قوم ہمیں ایک دوسرے کا ساتھ دینا چاہیے، ایک دوسرے کے دکھ درد میں شریک ہونا چاہیے اور ایک خوشحال اور عظیم پاکستان کی تعمیر کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔‘‘

پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر پوری پاکستانی قوم اور دنیا بھر میں مسلم امہ کو دلی مبارکباد پیش کیتصویر: picture alliance / Xinhua News Agency

وزیر اعظم  کا پیغام

پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف  نے عیدالاضحیٰ کے پیغام میں کہا کہ یہ دن صرف جانوروں کی قربانی تک محدود نہیں۔  ''یہ ہمیں اپنی انا، خواہشات اور ذاتی مفادات کو اعلیٰ مقاصد کے لیے قربان کرنے کا درس بھی دیتا ہے۔‘‘

عیدالاضحیٰ منانے کا ماحول دوست طریقہ

01:40

This browser does not support the video element.

شہباز شریف  کا مزید کہنا تھا، ''ہمارا پیارا وطن پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے، ہمیں اتحاد، قربانی اور بے لوثی کے جذبے کو اپنانا ہوگا۔‘‘ انہوں نے کہا کہ عیدالاضحیٰ ہمیں نہ صرف جان و مال کی قربانی کی اہمیت کا درس دیتی ہے بلکہ یہ بھی بتاتی کہ قومیں اس وقت عظمت حاصل کرتی ہیں جب وہ انفرادی ترقی کے ساتھ ساتھ اجتماعی فلاح و بہبود کے لیے کام کرتی ہیں۔‘‘

ادارت: افسر اعوان

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں