1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

غزّہ کی صورتِ حال کی زمہ دار حمّاس ہے: امریکی صدر جارج بش

3 جنوری 2009

ہفتے کی صبح اسرائیلی فضائیہ نے غزّہ پٹی پر کم از کم بیس میزائل داغے۔ ستائیس دسمبر دو ہزار آٹھ کو فلسطینی عسکری تنظیم حمّاس کے خلاف اسرائیل کی فوجی کارروائی دوسرے ہفتے میں داخل ہوگئی ہے۔

ایک اندازے کے مطابق حمّاس کے پاس پچیس ہزار کے قریب مسلّح جنگ جو ہیںتصویر: AP

اسرائلی حملوں میں مرنے والوں کی تعداد تقریباً ساڑھے چار سو اور زخمیوں کی تعداد دو ہزار کے لگ بھگ ہے جن میں سے اکثر کی حالت تشویش ناک ہے۔

جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب اسرائیلی میزائل حملے کے نتیجے میں حمّاس کے سینیئر رہنما ابو زکریا الجمال کے ہلاک ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ حمّاس کے بیشتر رہنما اسرائیلی حملوں سے بچنے کے لیے روپوش ہوچکے ہیں یا زیرِذمین پناہ لیے ہوئے ہیں۔

نزر ریان نامی حمّاس رہنما کو اسرائیل نے یکم جنوری دو ہزار نو کو میزائل حملے میں ہلاک کیا تھا۔ ان کے ساتھ ان کی اہلیہ اور بچّے بھی مارے گئے تھے۔تصویر: picture-alliance / dpa


اطلاعات کے مطابق غزّہ کی سرحد کے قریب اسرائیلی ٹینک جمع ہونا شروع ہوگئے ہیں اور امکان ہے کہ اسرائیل غزّہ پر زمینی حملہ کسی بھی وقت شروع کرسکتا ہے تاہم حمّاس نے اسرائیل کو انتباہ کیا ہے کہ وہ کسی بھی ذمینی فوجی کارروائی سے اجتناب کرے۔ تاہم امریکی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ غزّہ میں ذمینی کارروائی کا فیصلہ اسرائیل خود کرے گا مگر اس کو عام شہریوں کی ہلاکتوں سے گریز کرنا چاہیے۔ امریکی صدر جارج بش نے ایک بیان میں غزّہ کی صورتِ حال کا زمہ دارحمّاس کو ٹہرایا ہے۔ دوسری جانب امریکی وزیرِ خارجہ کونڈولیزا رائس نے بھی حمّاس پر کڑی تنقید کی ہے۔

امریکی وزیرِ خارجہ کونڈولیزا رائس اور فلسطینی صدر محمود عبّاستصویر: AP


غزّہ میں صورتِ حال انتہائی تشویش ناک ہے اور اقوامِ متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے صورتِ حال کو انسانی المیہ قرار دیا ہے۔ دوسری جانب دنیا کے مختلف ممالک میں غزّہ میں اسرائلی فوجی کارروائی کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالے جانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔


دریں اثناء جرمن وزارتِ خارجہ نے مسلمان ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل پر حمّاس کے راکٹ داغے جانے کے عمل کو بند کروان میں اپنا اثرو رسوخ استعمال کریں۔ اس حوالے سے سعودی عرب میں اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی کے اجلاس سے قبل جرمن وزیرِ خارجہ فرانک والٹر اشٹائن مائر نے اپنے ترک ہم منصب سے ملاقات بھی کی۔

غزّہ کی صورتِ حال کو اقوامِ متحدہ اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں نے انسانی المیہ قرار دیا ہےتصویر: AP


اسرائیل اور حمّاس کے درمیان جنگ بندی کے لیے بین الاقوامی کوششیں بھی زور پکڑ رہی ہیں۔ فرانسیسی صدر نکولا سارکوزی مشرقِ وسطیٰ کا دو روزہ دورہ کر رہے ہیں جب کہ یورپی یونین کا اس حوالے سے ایک اہم اجلاس کل ہوگا۔

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں