1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

غزہ جنگ: امریکہ نے جنگ بندی کا راستہ روک دیا

9 دسمبر 2023

غزہ میں انسانی بنیادوں پر امداد کی فراہمی کو ممکن بنانے کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں فوری جنگ بندی کے لیے پیش کی گئی قرارداد کو امریکہ نے ویٹو کر دیا۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس
تصویر: Yuki Iwamura/AFP/Getty Images

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پانچ مستقل ارکان سمیت کُل ارکان کی تعداد 15 ہے۔ غزہ میں انسانی بنیادوں پر امداد کی فراہمی کے لیے فوری جنگ بندی کے لیے قرارداد متحدہ عرب امارات نے جمع کرائی تھی۔ جمعہ آٹھ دسمبر کی شب اس پر ہونے والی ووٹنگ میں 15 میں سے 13 ارکان نے اس قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔ برطانیہ نے اپنے ووٹ کا حق استعمال نہیں کیا۔

غزہ کی جنگ: گوٹیرش کی طرف سے آرٹیکل 99 کا استعمال

غزہ پٹی میں اسرائیلی دفاعی افواج کے حملے جاری

سلامتی کونسل میں غزہ میں جنگ بندی کے لیے کی گئی گزشتہ کئی کوششیں بھی امریکی مخالفت کی وجہ سے ناکام ہو چکی ہیں۔ واشنگٹن کا مؤقف ہے کہ اس طرح کی جنگ بندی اس جنگ کے حوالے سے جاری سفارتی کوششوں کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔

غزہ پٹی میں اسرائیلی فوج کی زمینی کاررائیوں میں اضافہ

02:30

This browser does not support the video element.

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش قبل ازیں سلامتی کونسل سے مطالبہ کر چکے ہیں کہ وہ غزہ میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کی حمایت کرے۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 99 کے تحت لکھے گئے خط میں اس جنگ بندی کی حمایت پر زور دیا تھا۔ اس آرٹیکل کے تحت اقوام متحدہ کا سربراہ سلامتی کونسل کی توجہ کسی بھی ایسے معاملے کی طرف دلا سکتا ہے جو ان کے خیال میں ''بین الاقوامی سلامتی اور امن کے لیے خطرے کا سبب بن سکتا ہو۔‘‘ اقوام متحدہ کے مطابق اس آرٹیکل کا کئی دہائیوں سے استعمال نہیں ہوا تھا۔

اسرائیل فلسطین تنازعے کا حل اتنا مشکل کیوں؟

15:09

This browser does not support the video element.

غزہ میں جنگ کا سبب فلسطینی عسکریت پسند تنظیم حماس کی طرف سے اسرائیل کے اندر کیا گيا دہشت گردانہ حملہ، بنا جس میں 1200 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

اس حملے کے بعد اسرائیل کی طرف سے غزہ میں فضائی اور زمینی آپریشن میں غزہ کی وزارت صحت کے مطابق 17,400 سے زائد فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں جن میں سے اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔

امریکہ اور یورپی یونین سمیت متعدد ممالک حماس کو ایک دہشت گرد تنظیم قرار دیتے ہیں۔

 

ا ب ا/ع س، ر ب (ڈی پی اے، اے یف پی)

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں