اسرائیل نے شمالی غزہ میں اپنی فوجی کارروائی کو ڈرامائی طور پر تیز کر دیا ہے جبکہ اسرائیلی فوج نے تصدیق بھی کی ہے کہ اس نے غزہ شہر پر قبضہ کرنے کے لیے زمینی فوجی دستے بھیج دیے ہیں۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس کے دستے شہر کے وسط کی طرف بڑھ رہے ہیں، جہاں اس کے مطابق حماس کے ہزاروں جنگجو موجود ہیں۔