1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

غزہ پر اسرائیل کا زمینی حملہ، جنگ بندی کے لیے عالمی دباؤ

4 جنوری 2009

غزہ میں اسرائیلی فوج اور حمّاس عسکریت پسندوں کے درمیان زمینی لڑائی جاری ہے جس کے ساتھ اسرائیلی فوج نے غزہ پر فضائی حملے اور توپوں اور ٹینکوں کے زریعے گولہ باری کا سلسلہ بھی جاری رکھا ہوا ہے۔

زمینی حملوں میں اسرائیلی فضائیہ اور ٹینکوں کی مدد بھی لی جا رہی ہےتصویر: AP

یروشلم سے ہمارے نمائندے ہریندرا مشرا نے بتایا ہے کہ غزہ کے ایک شاپنگ مال پر اسرائیل کے فضائی حملے کے نتیجے میں کم از کم چھ افراد مارے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ اسرائیلی فوج کے ایک ترجمان کا دعویٰ ہے کہ غزہ کے جنوبی شہر میں اسرائیلی فضائی حملے میں حمّاس کا ایک سینئیر رہنما بھی ہلاک کردیا گیا ہے۔

سلامتی کاؤنسل کی متفقہ مذمتی قراردار میں رکاوٹ امریکہ ہے: زرائعتصویر: AP


دوسری جانب غزہ میں جنگ بندی کے لیے بین الاقوامی کوششیں تیز ہوگئی ہیں تاہم اقوامِ متحدہ کی سلامتی کاؤنسل کوئی متفقہ بیان جاری کرنے میں ناکام رہی ہے جس کی وجہ امریکہ کی مداخلت بتایا جا رہا ہے۔ امریکہ کے مطابق اسرائیل اور حمّاس کی بیک وقت مذمت ’مددگار‘ ثابت نہیں ہوگی۔


دوسری جانب فرانس نے غزہ مفں اسرائیلی حملوں کی مذمت کی ہے۔ اقرامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے اسرائیلی وزیرِ اعظم ایہود آلمرٹ سے فون پر بات کرتے ہوئے انہیں جنگ کے حوالے سے اپنی تشویش سے آگاہ کیا ہے۔ فلسطین کے صدر محمود عبّاس نے اسرائیلی حملوں کو کھلی جارحیت قرار دیا ہے۔ برطانیہ نے بھی فریقین سے جنگ بندی کی اپیل کی ہے۔

حمّاس کا کہنا ہے کہ غزّہ میں زمینی جنگ اسرائیل کے لیے آسان ثابت نہیں ہوگیتصویر: AP


یورپی یونین کے موجودہ صدر ملک چیک جمہوریہ نے اسرائیلی حملوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نے یہ اقدام اپنے دفاع میں اٹھایا ہے۔ تاہم یورپی یونین میں شامل بہت سے ممالک کا کہنا ہے کہ چیک جمہوریہ کی جانب سے یہ بیان یونین کی سوچ کی عکاسی نہیں کرتا ہے۔


نو روز سے جاری اسرائیلی حملوں میں ساڑھے چار سو زائد افراد ہلاک جب کہ دو ہزار کے قریب زخمی ہوئے ہیں اور غیر جانب دار زرائع کے مطابق ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں کم از کم پچیس فیصد عام شہری ہیں۔

غزہ میں ہلاک ہونے والوں میں کم از کم پچیس فیصد عام شہری ہیں: زرائعتصویر: AP


دریں اثناء دنیا بھر میں اسرائیلی حملوں کے حلاف مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔ مسلمان ممالک اور ایشیائی ممالک کے علاوہ پیرس اور لندن میں بھی ہزاروں افراد نے اسرائیلی حملوں کے خلاف مظاہرے کیے۔


یروشلم سے ہمارے نمائندے ہریندرا مشرا کا کہنا ہے سات روز سے اسرائیل میں بھی غزہ پر حملوں کے خلاف مظاہرے کیے جا رہے ہیں جن میں امن کارکن، بائیں بازو کی تنظیمیں اور اسرائیلی عرب شامل ہیں تاہم مظاہروں میں شرکت کرنے والوں کی تعداد خااصی کم ہے۔ ہریندرا مشرا کے مطابق بعض جائزوں کے مطابق اسرائیل کی ساٹھ فیصد آبادی فضائی حملوں کے حق میں مگر زمینی حملوں کی بہت زیادہ حمایت نہیں پائی جاتی ہے۔

ادھر پاکستان میں بھی اسرائیلی حملوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔ پاکستانی وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک پریس کانفرنس میں اسرائیل کو مشورہ دیا ہے کہ وہ گفت و شنید سے مسئلہ حل کرے۔



اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں
ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں