1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

فائیو جی نیٹ ورک لانچ کرنے والا دنیا کا اولین ملک

3 اپریل 2019

جنوبی کوریا آئندہ جمعے سے فائیو جی نیٹ ورک استعمال کرنے والا دنیا کا اّولین ملک بن جائے گا۔ یہ نیٹ ورک فور جی سے بیس گنا تیز رفتار ہے۔ صارفین ایک مکمل فلم محض ایک سیکنڈ سے بھی کم وقت میں ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے۔

Spanien Barcelona 5G
تصویر: Reuters/R. Marchante

فائیو جی نیٹ ورکس کو مواصلات کی دنیا میں انقلاب قرار دیا جا رہا ہے اور اس ایجاد سے اربوں انسانوں کی روزمرہ کی زندگی تبدیل ہو جائے گی۔ یہ سُپر فاسٹ وائرلیس ٹیکنالوجی ٹوسٹروں، موبائل فونز اور الیکٹرک کاروں سے لے کر بجلی گھروں تک تقریباً ہر چیز کے لیے معاون ثابت ہو گی۔

جمعہ پانچ اپریل کو ہی سمارٹ فون بنانے والے بڑے جنوبی کوریائی ادارے سام سنگ نے اپنا نیا موبائل فون ’گلیکسی ایس ٹین فائیو جی‘ عام کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ یہ دنیا کا وہ پہلا موبائل فون ہوگا، جو اس ٹیکنالوجی کو استعمال کر سکے گا۔ اس کا حریف موبائل ساز ادارہ ایل جی بھی دو ہفتے بعد ایک نیا موبائل فون لانچ کر رہا ہے، جو یہ ٹیکنالوجی استعمال کر سکے گا۔

جمعہ پانچ اپریل کو ہی سمارٹ فون بنانے والے بڑے جنوبی کوریائی ادارے سام سنگ نے اپنا نیا موبائل فون ’گلیکسی ایس ٹین فائیو جی‘ عام کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ یہ دنیا کا وہ پہلا موبائل فون ہوگا، جو اس ٹیکنالوجی کو استعمال کر سکے گا۔ تصویر: Reuters/Courtesy Samsung

کورین ٹیلی کام کے نائب سربراہ لی پل جے کے اندازوں کے مطابق رواں برس کے اختتام تک ان کے ملک میں تیس لاکھ سے زائد افراد فائیو جی نیٹ ورک استعمال کریں گے۔ اتنے بڑے پیمانے یا ملکی سطح پر ابھی تک دنیا کے کسی بھی ملک نے فائیو جی سروس متعارف نہیں کرائی ہے۔

موبائل فون نیٹ ورک کی پانچویں جنریشن یعنی فائیو جی میں ہائی فریکوئنسی اور بینڈ ویتھ استعمال کی جائے گی۔ اس ٹیکنالوجی سے فی سیکنڈ دس گیگا بائٹ منتقل ہو سکتے ہیں۔ ابھی تک فور جی نیٹس کے لیے سات سو میگا ہرٹس سے چھ گیگا ہرٹس کی فریکوئنسیاں استعمال کی جا رہی تھیں لیکن اب فائیو جی میں اٹھائیس سے ایک سو گیگاہرٹس کے درمیان فریکوئنسیاں استعمال کی جائیں گئی۔ سویڈن کی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ایریکسن کے اندازوں کے مطابق سن دو ہزار چوبیس میں دنیا کی چالیس فیصد آبادی فائیو جی ٹیکنالوجی استعمال کرے گی۔ کئی دیگر اندازوں کے مطابق سن 2034 تک عالمی سطح پر فائیو جی نیٹ ورک مستعمل ہو جائے گا۔

ا ا / ع س (اے ایف پی، ڈی پی اے)

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں