فارمولا وَن موٹر ریسنگ کا ملائیشیا کا گراں پری مقابلہ عالمی چیمپئن فیرنانڈو آلونسو نے جیت لیا۔ اسپین سے تعلق رکھنے والے آلونسو میکلارن میرسیڈیز گاڑی میں سوار تھے۔ اِس ریس میں دوسری پوزیشن اُنہی کی میکلارن میرسیڈیز ٹیم کے برطانیہ سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی Lewis Hamilton کے حصے میں آئی۔ فَیراری میں سوار فن لینڈ کے کمی رائی کونن تیسرے نمبر پر رہے۔
اشتہار
رواں سیزن کی یہ ریس دوسری ملائیشیا میں Sepang کے مقام پر منعقد ہوئی۔ جرمنی کی طرف سے بہترین کارکردگی Nick Heidfeld کی رہی، جو BMW-Sauber ٹیم کی گاڑی ڈرائیو کر رہے تھے۔ اُنہوں نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔