1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
مہاجرتیورپ

فرانس: تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے کم از کم 12 افراد ہلاک

4 ستمبر 2024

فرانسیسی حکام کا کہنا ہے کہ 70 تارکین وطن کو لے جانے والی ایک کشتی انگلش چینل میں الٹ گئی، جس کی تلاش کے لیے امدادی مشن شروع کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں بیشتر خواتین ہیں۔

فرانسیسی حکام کا امدادی آپریشن
انگلش چینل میں جنوری سے لے کر اب تک 25 افراد پہلے ہی عبور کرنے کی کوشش میں اپنی جانیں گنوا چکے ہیںتصویر: Sebastien Jarry/MAXPPP/picture alliance

فرانس کے وزیر داخلہ جیرالڈ درمانین کے مطابق منگل کے روز فرانس کے شمالی ساحل کے قریب انگلش چینل میں تقریباً 70 تارکین وطن کو لے جانے والی ایک چھوٹی کشتی الٹ گئی، جس کی وجہ سے کم سے کم بارہ افراد ہلاک ہو گئے۔ متاثرین میں چھ بچے اور ایک حاملہ خاتون بھی شامل ہیں۔

درمانین نے مزید بتایا کہ حادثے کے بعد تلاش اور امدادی مشن شروع کیا گیا، جس میں فائر بریگیڈ اور بحریہ کے ہیلی کاپٹر، کئی فوجی جہاز اور ماہی گیری کشتیوں نے حصہ لیا۔

مشرقی جرمنی کے لیے غیر ملکی ملازمین 'ناگزیر' ہیں، اسٹڈی

مقامی پراسیکیوٹر کے دفتر کے مطابق مجموعی طور پر ہلاک ہونے والوں میں سے 10 خواتین اور دو مرد افراد شامل ہیں۔

فرانسیسی کوسٹ گارڈ کی رپورٹ کے مطابق بولون-سر-میر کے پاس کیپ گرس-نز میں 50 سے زائد افراد کو بچا لیا گیا، جس میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

برطانیہ:پرتشدد بدامنی کے بعد نسل پرستی کے خلاف زبردست مظاہرے

حکام کا کہنا ہے کہ کشتی میں گنجائش سے زیادہ افراد سوار تھے اور دباؤ کی وجہ سے اس کا نچلا حصہ "پھٹ گیا۔" کشتی میں سوار آٹھ سے بھی کم افراد نے لائف جیکٹس پہن رکھی تھیں۔

مقامی حکام نے بتایا کہ کئی دیگر افراد کو بچا لیا گیا ہے، تاہم ان کی "حالت سنگین" ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔

بولون-سر-مر کے مضافاتی علاقے لی پورٹل کے میئر اولیور باربرین نے کہا، "بدقسمتی سے کشتی کا نچلا حصہ پھٹ گیا۔" انہوں نے اس سے قبل حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 13 بتائی تھی۔

فرانسیسی فوجی جہاز منک کے کپتان ایٹین باگیو نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ مبینہ طور پر یہ کشتی فرانس سے برطانیہ جانے کی کوشش کر رہی تھی، تبھی اسے ایک فرانسیسی جہاز منک نے مشکل میں دیکھا، جو اس کی مدد کے لیے وہاں پہنچا۔

اٹلی میں کھنڈر میں پناہ لینے پر مجبور پاکستانی تارکین وطن

03:18

This browser does not support the video element.

اس علاقے میں سمندر کا درجہ حرارت تقریباً 20 ڈگری سیلسیس تھا۔

انگلش چینل میں جنوری سے لے کر اب تک 25 افراد پہلے ہی عبور کرنے کی کوشش میں اپنی جانیں گنوا چکے ہیں، جبکہ سن 2023 کے دوران 12 اموات ریکارڈ کی گئیں تھیں۔

مہاجرین کے امدادی گروپ کی فرانس پر تنقید

مہاجرین کی امدادی مہم کے گروپ یوٹوپیا 56 نے چینل کے ساحل پر مہاجرین کے بحران کے انتظام پر فرانسیسی حکام کو تنقید کا نشانہ بنایا اور الزام لگایا کہ حکام بذات خود بحران کا حصہ ہیں۔

'یورپی سرحدوں پر انسانی حقوق کی وسیع خلاف ورزیاں'، رپورٹ

گروپ کے ترجمان شارلٹ کوانٹس نے اے ایف پی کو بتایا کہ "اب چینل میں دو ماہ سے تقریبا ہر ہفتے ہی اموات ہو رہی ہیں" ساحلی علاقوں میں "جابرانہ پولیسنگ" نظام مکمل طور پر غیر موثر" ہے اور یہی" اس طرح کے سانحات کا باعث بنتا ہے۔"

جولائی میں ایک ہفتے کے دوران تین مختلف واقعات میں چھ تارکین وطن ہلاک ہوئے تھے۔

موریطانیہ: تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے درجنوں افراد ہلاک

جولائی کے اواخر میں ایک اور نوجوان خاتون بھری ہوئی کشتی میں کچل کر ہلاک ہو گئی تھیں اور اس سے قبل 11 اگست کو کیلیس کے قریب مزید دو افراد کو مردہ قرار دیا گیا تھا۔

ص ز/ ج ا (اے ایف پی، اے پی)

اٹلی: بے یارو مددگار تارکین وطن کے بال کاٹنے والا کشمیری نوجوان

03:03

This browser does not support the video element.

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں