1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

فرانس سے برطانیہ داخل ہونے کی کوشش، پانچ تارکین وطن ہلاک

23 اپریل 2024

مشرق وسطیٰ اور افریقہ سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن ، بہتر مستقبل کی کی تلاش میں خطرناک سمندری گزرگاہوں کو عبور کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور زیادہ تر جان کی بازی ہاردیتے ہیں۔

 ویمیروکس جائے حادثہ پر لوگ کشیوں میں کھڑے ہیں
ویمیروکس قصبے میں ساحل سمندر کے پاس ہونے والی اموت کن حالات میں ہوئی یہ فوری طور پر واضح نہیں ہےتصویر: Yves Herman/REUTERS

فرانسیسی پولیس ذرائع کی جانب سے منگل کو بتایا گیا کہ فرانس سے برطانیہ داخل ہونے کیے لیے چینل کو عبور کرنے کی کوشش کے دوران ایک بچے سمیت کم از کم پانچ تارکین وطن راتوں رات ہلاک ہو گئے ہیں۔

ذرائع نے شناخت ظاہر نہ  کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بولوں سر-میر کے ریزورٹ کے قریب ویمیروکس قصبے میں ساحل سمندر کے پاس ہونے والی اموت کن حالات میں ہوئی یہ فوری طور پر واضح نہیں ہے۔

یہ حالیہ واقعہ ہے لیکن تارکین وطن، جن میں زیادہ تر مشرق وسطیٰ اور افریقہ سے تعلق رکھتے ہیں، برطانیہ میں ایک بہتر مستقبل کی امید کے ساتھ اس خطرناک سمندری گزرگاہ کا سفر اختیار کرتے ہیں۔

ویمیروکس تارکین وطن کی ہلاکت کے بعد ایک پولیس اہلکار ساحل کنارے کھڑی صوتحال کا جائزہ لے رہی ہیںتصویر: Yves Herman/REUTERS

27 تارکین وطن کی ہلاکت، فرانس کا نگرانی بڑھانے کا اعلان

3 مارچ کو، فرانس کے شمالی ساحل سے تقریباً 30 کلومیٹر کے فاصلے پر، ایک آرمل کنال میں مہاجرین کی گنجائش سے زیادہ بھری ہوئی ایک کشتی کے الٹنے سے سات سالہ بچی ڈوب کر ہلاک ہو گئی تھی۔

برطانیہ پہنچنے کی کوشیش کرنے والے افراد ساحل پر پکڑے جانے کے خوف سے آبی گزرگاہوں کے لیے کشتیوں پرسوار ہوتے ہیں،  فروری کے اواخر میں بھی ایسی ہی کوشش کے دوران ایک بائیس سالہ ترک شخص کی موت ہو گئی تھی اور دو اور افراد کیلے کے قریب چینل میں لاپتہ ہو گئے تھے۔ جنوری میں، ایک چودہ سالہ شامی سمیت پانچ افراد ویمیریکس میں اس وقت ہلاک ہوئے تھے جب انہیں  ساحل سے دور ایک کشتی تک پہنچنے کے لیے ٹھنڈے سمندری پانی سے گزرنا پڑا تھا۔ فرانسیسی حکام کے مطابق، گزشتہ سال بارہ تارکین وطن انگلش چینل کو عبور کرنے کی کوشش میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

چینل کو عبور کرنے کی کوشش کے دوران ایک بچے سمیت کم از کم پانچ تارکین وطن کی ہلاکت تصویر: Gareth Fuller/PA/AP/picture alliance

ٹرکوں سے چھلانگ لگا کر، برطانیہ پہنچنے کی کوشش: تارکین وطن کا کیا بنے گا؟

برطانوی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ برطانوی حکام نے رواں سال کی پہلی سہہ ماہی میں جنوب مشرقی انگلینڈ میں چھوٹے جہازوں میں ساحلوں پر اتر کر چینل عبور کرنے والے  5,373 تارکین وطن  کے خلاف کارروائی کی۔

برطانیہ کے وزیر اعظم رشی سونک کی حکومت کو بارڈر عبور کرنے والوں کی تعداد کو روکنے کے لیے بڑھتے ہوئے دباؤ کا سامنا ہے، بالخصوص اس وجہ سے بھی جو برطانیہ نے  یورپی یونین سے نکلنے کے بعد امیگریشن کے لیے سخت رویہ اپنانے کے حوالے سے وعدہ کیا تھا۔

سیاسی پناہ کے متلاشیوں کو برطانیہ سے روانڈا بھیجنے کے منصوبے کی برطانوی پارلیمنٹ سے منظوریتصویر: Gareth Fuller/empics/picture alliance

برطانیہ جانے کی غیر قانونی کوشش میں درجنوں مہاجرین ڈوب کر ہلاک

تارکین وطن کی حالیہ ہلاکتوں کی خبر برطانیہ کی حکومت کے سیاسی پناہ کے متلاشیوں کے روانڈا بھیجنے کے منصوبے کو پارلیمنٹ سے منظوری ملنے کے چند گھنٹوں بعد سامنے آئی۔

اقوام متحدہ اور یورپ کے اعلیٰ ترین حقوق کے ادارے اس قانون سازی کو غیر انسانی اور ظالمانہ قراردے رہے ہیں اور انہوں نے برطانیہ پر زور دیا ہے کہ وہ اس منصوبے کو ترک کر دے۔

ف ن/ ک م (اے ایف پی)

انگلش چینل پار کرنے کے خواہش مند مہاجرین کی حالت زار

02:08

This browser does not support the video element.

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں