1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
سیاستفرانس

فرانس: ماکروں نے صدارت کی دوسری مدت کا حلف اٹھا لیا

7 مئی 2022

ایمانوئل ماکروں نے دوسری مرتبہ فرانس کے صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ تقریب حلف برداری پیرس میں صدارتی محل الیزے پیلس میں منعقد ہوئی، جہاں انہيں اکیس توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔

فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں
فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروںتصویر: Lewis Joly/AP Photo/picture alliance

اس موقع پر فرانسیسی صدر  نے اپنی مختصر تقریر میں کہا کہ دنیا اور فرانس کو درپیش نئے چیلنجز  سے نمٹنے کے لیے نئے طریقہ کار کی ضرورت ہے۔ ماکروں کے بقول، ''ہمیں ایک ساتھ مل کر ماضی میں آزمائی گئی روایات اور معمول کے برعکس نئے طریقے ایجاد کرنے کی ضرورت ہے، جن کے ساتھ ہم ایک نیا نتیجہ خیز، سماجی اور ماحولیاتی نظام تعمیر کر سکیں۔‘‘

ماکروں کا مزید کہنا تھا کہ ان کا دوسرا دور اقتدار پہلے کے مقابلے میں ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔ انہوں نے 'احترام‘ اور 'غور‘ سے کام کرنے کا وعدہ بھی کیا۔

صدر ماکروں نے یوکرین میں روسی حملے  اور عالمی سطح پر ماحولیاتی خطرات کا خصوصی طور پر ذکر کیا۔

فرانس: ماکروں نے صدارت کی دوسری مدت کا حلف اٹھا لیاتصویر: Gonzalo Fuentes/Pool/AP/picture alliance

فرانسیسی صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ماکروں نے اٹھاون اعشاریہ پانچ فيصد ووٹوں کے ساتھ انتہائی دائیں بازو کی سیاست دان مارین لی پین  کو شکست دی تھی۔

فرانس میں پارلیمانی انتخابات

تقریب حلف برداری میں تقریباً پانچ سو افراد نے شرکت کی، جن میں سابق صدر فرانسوا اولانڈ، سابق وزیر اعظم ایڈوارد فلپ، مانویل والس، الین یوپے، ژاں پیئر رفارین سمیت دیگر مذہبی رہنما اور سرکاری اہلکار شامل تھے۔

ماکروں کی حلف برداری کے بعد ملک میں صدارتی انتخابات  کی مہم کا خاتمہ ہوگیا لیکن جون میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے لیے الیکشن مہم شروع ہو جائے گی۔ اس کے لیے ملک میں بائیں بازو کی سیاسی جماعتوں نے نیا اتحاد قائم کیا ہے، جس میں انتہائی بائیں بازو سے لا  فرانس انسومیس، سوشلسٹ پارٹی، گرین اور کمیونسٹ پارٹی شامل ہیں۔

تصویر: Gonzalo Fuentes/Pool/AP/picture alliance

دوسری جانب دائیں بازوں کی سیاسی جماعت لیس ریپبلیکان بھی آج ہفتے کو نیشنل کونسل کا اجلاس منعقد کر رہی ہے۔

ماکروں، یورپ دوست رہنما

ایمانویل ماکروں یورپی اتحاد  کے حامی ہیں اور وہ آئندہ ہفتے پیر کے روز نو مئی کو منائے جانے والے 'یومِ یورپ‘  کے موقع پر اسٹراسبرگ میں یورپیئن پارلیمنٹ کا دورہ کریں گے۔ اس کے بعد وہ اپنے پہلے غیر ملکی دور پر جرمن چانسلر اولاف شولس سے ملاقات کرنے کے لیے برلن آئیں گے۔

ع آ / ع س (روئٹرز، اے ایف پی)

مالی فرانس کے بجائے روس سے قربت کیوں بڑھا رہا ہے؟

02:06

This browser does not support the video element.

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں