فرانس میں حملے، سو سے زائد ہلاک
14 نومبر 2015خبر رساں ادارے اے ایف پی نے فرانسیسی میڈیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ جمعہ تیرہ نومبر کی رات پیرس میں فائرنگ کے مختلف واقعات کے نتیجے میں سو سے زائد فراد مارے گئے ہیں۔ فوری طور پر پولیس نے 120 ہلاکتوں کی تصدیق کر دی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ ان بہیمانہ حملوں کے نتیجے میں دو سو اافراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
خبر رساں اداروں کے مطابق فائرنگ کے علاوہ پیرس میں واقع نیشنل فٹ بال اسٹیڈیم کے نزدیک کم ازکم دو دھماکے بھی ہوئے۔ یہ دھماکے ایک ایسے وقت میں ہوئے، جب جرمن قومی فٹ بال ٹیم اس اسٹیڈیم میں فرانس کی قومی فٹ بال ٹیم کے ساتھ ایک دوستانہ میچ کھیل رہی تھی۔ ایسی اطلاعات بھی ہیں کہ ان میں اس ایک خودکش حملہ تھا۔
خبر رساں اداروں نے یہ بھی بتایا ہے کہ حملہ آوروں نے فائرنگ کے بعد پیرس کے Bataclan کسنرٹ ہال میں درجنون افراد کو یرغمال بھی بنا لیا تھا ۔ تاہم رات کے وقت ہی سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے کم ازکم تین حملہ آوروں کو ہلاک کرتے ہوئے کنسرٹ ہال کو بازیاب کرا لیا۔
حکام نے بتایا ہے کہ سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اور صورتحال کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ فرانسیسی وزارت داخلہ کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ ان حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے نے بتایا ہے کہ حملہ آوروں نے ایک پہلے فائرنگ کی اور بعدازاں وہ پیرس کنسرٹ ہال میں داخل ہو گئے۔ اے ایف پی نے البتہ یرغمالیوں کی درست تعداد کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی ہیں۔
مزید معلومات ابھی موصول ہو رہی ہیں۔ ڈی ڈبلیو انگریزی ویب سائٹ سے لمحہ بہ لمحہ معلومات حاصل کرنے کے لیے یہاں کلک کیجیے۔