فرنچ اوپن۔ مردوں کا فائنل۔ رافیل ندال کامیاب
8 جون 2008ٹینس کا دوسرا بڑاگرینڈ سلیم ٹورنامنٹ اپنی منزل کو پہنچ گیا ہے۔ مردوں کا فائنل دفاعی چیمپئن رافیل ندال اور سابقہ عالمی نمبر ایک راجر فیڈرر کے درمیان کھیلا گیا۔ دونوں کے درمیان لگاتار تیسرے سال یہ فائنل کھیلا گیا۔
سپین کے عالمی نمبر دو رافیل ندال نے حسب روایت زور دار کھیل شروع کیا اور پہلا سیٹ بڑی آسانی سے جیت لیا۔ پہلے سیٹ میں ندال نے سابقہ عالمی نمبر ایک راجر فیڈرر کےقدم نہیں جمنے دیئے۔
دوسرے سیٹ میں فیڈرر نے اپنی پوری توجہ کھیل پر جمائی اور رافیل ندال کا مقابلہ شرع کیا اور مزاحمت دکھانی شروع کی مگر ندال کے سامنے فیڈرر پوری طرح بے بس دکھائی دےرہے تھے اور یہی حال فائنل میچ کے تیسرے سیٹ میں دکھائی دیا۔
رافیل ندال نے تین سیٹ میں اپنی کامیابی مکمل کر لی۔ تیسوے سیٹ میں فیڈرر کا کھیل اُن کے شیانِ شان کسی طور نہ تھا۔ مسلسل چوتھے سال فرنچ اوپن میں کامیابی کے بعد ندال نے سویڈن کے کھلاڑی بی ژورن بورگ کا ریکارڈ برابر کر دیا ہے۔
ماضی کے سویڈن سے تعلُق رکھنے والے عظیم کھلاڑی بی ژورن بورگ نے کہا ہے کہ اِس سال ویبلڈن میں رافیل ندال سابقہ عالمی نمبر ایک راجر فیڈررکو ہرانے میں کا میاب ہو سکتے ہیں۔ بورگ کا یہ بھی خیال ہے کہ رافیل ندال میں اتنی ہمت ہے کہ وہ آٹھ بار فرنچ اوپن جیتنے کا اعزاز حاصل کرسکتے ہیں۔ عالمی نمبر ایک راجر فیڈر کے بارے میں بورگ کا کہۃنا ہے کہ وہ مزید اعزازات جیتنے کے بعد عظیم ترین کھلاڑی بننے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔