1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
معاشرہامریکہ

فرنچ بُل ڈاگ کی امریکہ میں ریکارڈ مقبولیت

19 مارچ 2023

امریکہ میں گزشتہ برس فرنچ بؑل ڈاگ سب سے زیادہ مقبول کتا قرار پایا۔ اس طرح تین دہائیوں میں پہلی بار امریکہ میں فرانسیسی نسل کے بُل ڈاگ کو یہ پوزیشن حاصل ہوئی ہے۔

Bulldogge an Leine
تصویر: Sebastian Gollnow/dpa/picture alliance

فرانسیسی بُل ڈاگ کے امریکی کلب کی ایک ترجمان پیٹی سوسا کہتی ہیں،''یہ مزاحیہ، دوستانہ، پیار کرنے والے چھوٹے کُتے ہر دلعزیز ہیں۔ انہیں بہت معمولی تربیت اور ورزش کی ضرورت ہوتی ہے‘‘

ایک ربع صدی پہلے تک فرنچ بُل ڈاگ کا شمار 75 اعلیٰ ترین نسل کے  کتوں میں نہیں ہوتا تھا۔ ان چھوٹے کتوں پر اکثر چوری چھپے حملے ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ بھی فرنچ بُل ڈاگ کبھی شوٹنگ کی زد میں آ جاتے ہیں  تو کبھی دیگر نسل کے کتوں کی پرورش کرنے والوں کی طرف سے نظر انداز کئے جاتے رہے ہیں۔ مثال کے طور پر گزشتہ ماہ جنوبی کیرولائنا کے 76 سالہ شہری اور جانور پالنے والے کے ہاں مہلک شوٹنگ کا نشانہ بھی ایک  فرنچ بُل ڈاگ بنا۔  اسی طرح 2021 ء میں لیڈی گاگا کے پالتو جانور کو ٹہلانے لا جانے والے ایک شخص پر ہونے والی فائرنگ میں بھی ایسا ہی ایک کُتا نشانہ بنا تھا۔

فرانسیسی بُل ڈاگ کی مانگ اور ان کی ایک خاص رنگت اور بناوٹ والی نسل کے لیے غیر معمولی قیمت تک ادا کرنے والے گاہکوں کی تعداد میں بہت تیزی سے اضافہ ہوا ہے ۔ تاہم یہ اضافہ خطرناک بھی ہو سکتا ہے کیونکہ کے اس بریڈر یا نسل کے کتے فراہم کرنے میں تاجر غیر صحت مند کتے بھی بیچ سکتے ہیں۔

یوکرین: پالتو جانور بھی پناہ کے متلاشی؟

امیریکن اسکیمو ڈاگتصویر: Imago/Danita Delimont

اُدھربرٹش ویٹرنری ایسوسی ایشن نے لوگوں سے فلیٹ یا چپٹی ناک والے  کتوں کو نہ خریدنے کی اپیل کی ہے۔ مثال کے طور پر فرانسیسی  بُل ڈاگ کو جبکہ نیدرلینڈ نے بہت مختصر تھوتھنی والے کتوں کی افزائش پر ممانعت لگا دی ہے۔

امریکی ریاست وسکونسن سے تعلق رکھنے والی  جانوروںکی ڈاکٹر کیری اسٹیفانیاک فرانسیسی نسل کے کتوں کی ہیلتھ کلب کی کمیٹی میں بھی شامل ہیں، کہتی ہیں،''فرانسیسی بل ڈاگ کا موضوع معاشرے کی پولرائزیشن یا تقسیم کا موضوع بن سکتا ہے۔‘‘ انہوں نے ایسے فرانسیسی کتوں کا علاج کیا ہے جنہیں سانس لینے میں دشواری تھی اور وہ اس بات پر زور دیتی ہیں کہ مالکان کو بریڈرز یا ان کتوں کی افزائش کرنے والوں اور ان جانوروں کی  صحت پر تحقیق کرنی چاہیے۔ اس امر پر بھی غور کرنا چاہیے کہ ان کتوں کے صحت کے مسائل کا علاج مہنگا ہو سکتا ہے۔ ڈاکٹر کیری اسٹیفانیاک  کے پاس ایسے دو کتے ہیں اور وہ ان کی صحت کا بھرپور خیال رکھتی ہیں۔ انہیں چستی کے کورسز کرواتی ہیں اور پہاڑوں پر چڑھانے کی ورزش کرواتی ہیں۔ وہ کہتی ہیں،''یہ کتے بہت فٹ ہو سکتے ہیں، بہت فعال ہو سکتے ہیں۔ انہیں ایسے کتے نہیں بننا چاہیے جو سانس نہیں لے سکتے ہیں۔‘‘

'کتے اور بلیاں بہر حال انسان نہیں ہیں'، بھارتی عدالت

امریکی کینل کلب AKC کی جانوروں کی مقبولیت کی درجہ بندی ملک میں تقریباً 200 نسلوں کا احاطہ کرتی ہے۔  ان کے اعداد و شمار میں تقریباً 716,500 کتے شامل ہیں اور مزید  کتے پچھلے سال نئے رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔ اس کلب کے مطابق ہر سات میں سے تقریباً ایک کتا  فرانسیسی نسل کا ہے۔

ک م/ ع ت( اے پی ای) 

 

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں