1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

فرینکفرٹ ایئر پورٹ پر فائرنگ کے وقت سی سی ٹی وی کیمرے خراب تھے

7 مارچ 2011

جرمن اخبار ڈی ویلٹ کے مطابق جب فرینکفرٹ کے ہوائی اڈے پر ایک حملہ آور نے امریکی فوجیوں پر حملہ کیا تھا تو اس وقت وہاں نصب سی سی ٹی وی کیمرے کام نہیں کر رہے تھے۔

تصویر: picture alliance/dpa

جرمن اخبار نے دعوی کیا ہے کہ کوسوو سے تعلق رکھنے والے ایک اسلامی انتہا پسند نے جب بدھ کے دن دو امریکی فوجیوں کو گولیاں مار کر ہلاک اور دو کو زخمی کر دیا تھا، اس وقت وہاں نصب کلوزڈ سرکٹ ٹیلی وژن CCTV کیمرے کام نہیں کر رہے تھے۔ جرمن اخبار نے سکیورٹی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت وہ کمیرے تکنیکی خرابی کی وجہ سے کام نہیں کر رہے تھے۔

ڈی ویلٹ کے مطابق سی سی ٹی وی کیمروں کی خرابی کی رپورٹوں پر ایئر پورٹ حکام نے تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے جبکہ اس کیس کی تحقیقاتی ٹیم نے بھی اس بارے میں خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

فرینکفرٹ ایئر پورٹ، وہ بس جس پر فائرنگ کی گئیتصویر: dapd

تاہم اخبار نے جرمن چانسلر انگیلا میرکل کی ملکی سکیورٹی پالیسی ٹیم کے ترجمان Wolfgang Bosbach کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آلات کام نہیں کریں گے تو سکیورٹی کے لیے بنائے گئے بہترین انتظامات بھی کام نہیں کر سکیں گے،’ میرے خیال میں اس واقعے کے بعد حساس مقامات پر نصب سی سی ٹی وی کیمروں کو فوری طور پر چیک کیا جائے گا‘۔

اگرچہ کوسوو سے تعلق رکھنےوالے البانوی نسل کے اکیس سالہ ارید اُکا نے اقبال جرم کر لیا ہے تاہم سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج اس اعترافی بیان کی سچائی جاننے کے حوالے سے بہت اہم تصور کی جا رہی تھی۔ ارید اُکا پر پانچ الزامات کے تحت فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔

ملزم کا کہنا ہے کہ امریکی فوجیوں کا قتل اس کا ذاتی عمل تھا، جس میں کسی انتہا پسند گروہ کا کوئی تعلق نہیں ہے، اس کا کہنا ہے کہ وہ افغانستان میں امریکی اعمال کا بدلہ لینا چاہتا تھا۔

رپورٹ: عاطف بلوچ

ادارت: شادی خان سیف

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں
ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں