1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

فزکس کا نوبل انعام، اے آئی کے ’گاڈ فادرز‘ کی جوڑی کے نام

8 اکتوبر 2024

طبیعیات دانوں جان ہاپ فیلڈ اور جیفری ہنٹن کو آرٹیفیشل نیورل نیٹ ورکس کے زریعے مشین لرننگ فعال کرنے میں تحقیقاتی کام پر طبیعیات کے 2024 کے نوبل انعام سے نوازا گیا ہے۔

Schweden Nobelpreis Physik 2024 John Hopfield und Geoffrey Hinton
تصویر: Christine Olsson/TT News Agency via AP/picture alliance

رواں برس ایک امریکی اور ایک برطانوی ۔کینیڈین طبیعات دانوں پر مشتمل جوڑی فزکس کا نوبل انعام جیتنے کی حق دار ٹھہری ہے۔ جان ہاپ فیلڈ اور جیفری ہنٹن کو مصنوعی اعصابی نیٹ ورکس کے ساتھ مشین لرننگ  فعال بنانے میں ان کی تحقیق کے لیے فزکس کا نوبل انعام دیا گیا ہے۔

فزکس کے شعبے میں نوبل انعام کے فاتحین کے ناموں کا اعلان امریکی سائنسدانوں وکٹر ایمبروس اور گیری روکون کو طب  کے شعبے میں  نوبل انعام دینے کے ایک دن بعد آج بروز منگل کیا گیا۔ کیمسٹری کے ایوارڈ کا اعلان کل بروز بدھ کیا جائے گا۔ فزکس میں نوبل انعام 1901 سے 2024 تک 227 وصول کنندگان کو 118 بار دیا گیا۔ جان بارڈین وہ واحد شخصیت ہیں، جنہوں نے اسے دو بار (1956 اور 1972 میں) جیتا، اس طرح اب تک 226 افراد یہ  انعام کر چکے ہیں۔

ناروے میں نوبل امن انعام کمیٹی  نے نوٹ کیا کہ مشین لرننگ '' ڈیٹا کی وسیع مقدار کی چھانٹی اور تجزیے سمیت تحقیق کے شعبے کے لیے طویل عرصے سے اہم رہی ہے۔‘‘

امریکی سائنسدانوں وکٹر ایمبروس اور گیری روکون کو طب  کے شعبے میں  نوبل انعام سے نوازا گیاتصویر: Christine Olsson/AP/picture alliance

  ہنٹن: 'مشین لرننگ دانشورانہ صلاحیتوں میں انسانوں سے آگے نکل جائے گی‘

برطانوی-کینیڈین نوبل انعام یافتہ کمپیوٹر سائنسدان اور علمی ماہر طبعیات جیفری ہنٹن نے فاتحین کے ناموں کے اعلان کے فوراً بعد پریس سے بات کرتے ہوئے کہا،''میں حیران ہوں، مجھے اندازہ نہیں تھا کہ ایسا ہوگا، میں بہت حیران ہوں۔‘‘ ہنٹن نے کہا کہ وہ یقین دلاتے ہیں کہ نیورل نیٹ ورکس میں ہونے والی پیشرفت کا بہت بڑا اثر پڑے گا۔

انہوں نے مزید کہا، ''اس کا صنعتی انقلاب سے موازنہ کیا جائے گا۔ مشین لرننگ دانشورانہ صلاحیتوں میں لوگوں سے بڑھ جائے گی۔‘‘ اس میں صحت کی دیکھ بھال، اے آئی معاونین اور کام کی پیداواری صلاحیت میں اضافے جیسی  متعدد ایپلی کیشنز بھی شامل ہیں۔ تاہم اس سانئنسدان  نے یہ نشاندہی بھی کی کہ مشین لرننگ ایک خطرہ ہے، جس سے چیزیں قابو سے باہر ہو سکتی ہیں۔

ہنٹن نے Chat GPT 4 کو بہت زیادہ استعمال کرنے کا اعتراف کیا۔ ''میں اس پر مکمل طور پر بھروسہ نہیں کرتا، جیسا کہ بعض اوقات یہ فریب بھی دے سکتا ہے۔‘‘ ان سے پوچھا گیا کہ جب انہیں نوبل انعام جیتنے کی خبر ملی تو اس وقت وہ کہاں تھے، اس پر ہنٹن کا کہنا تھا، ''میں کیلیفورنیا کے ایک سستے ہوٹل میں ہوں  بہت اچھے انٹرنیٹ یا فون کنکشن کے بغیر‘‘

ہنٹین نے مستقبل میں مصنوعی ذہات سے انسانوں کو لاحق خطرات سے بھی خبردار کیا ہےتصویر: Taidgh Barron/ZUMAPRESS.com/picture alliance

اے آئی، مشین لرننگ اور ڈیپ لرننگ

نوبل انعام کے اعلانات میں مشین لرننگ، مصنوعی ذہانت اور گہری تعلیم جیسی اصطلاحات کا بہت زیادہ استعمال کیا گیا۔ رائل سویڈش اکیڈمی آف سائنسز کے سکریٹری جنرل ہانس ایلینگرین نے کہا کہ کمپیوٹر سائنس میں ہونے والی ترقی نے ان شعبوں میں وسیع تحقیق کو جنم دیا ہے۔

ٹیک کمپنی آئی بی ایم، اے آئی کو ایسی مشینوں کے لیے ایک عمومی اصطلاح کے طور پر بیان کرتی ہے، جو انسانی ذہانت کی نقل کرتی ہیں۔ دریں اثناء مشین لرننگ اے آئی  کا زیلی حصہ  ہے، یہ اے آئی سسٹمز کو ڈیٹا سے سیکھنے اور بہتر پیشیں گوئیاں کرنے کی تعلیم دے کر بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ ہاپ فیلڈ اور ہینٹن کی تحقیق کا مرکزی موضوع  ڈیپ لرننگ ہے، جو مشین لرننگ کا ایک زیادہ طاقتور ورژن ہے۔ گہری تعلیم نیورل نیٹ ورکس کی گہری تہوں کا استعمال کرتی ہے۔

نییورل نیٹ ورکس ڈیپ لرننگ ماڈلز کے بلڈنگ بلاکس ہیں، بالکل اسی طرح جیسے نیوران انسانی اعصابی نظام میں بلڈنگ بلاکس ہیں۔

نیورل نیٹ ورک ڈیپ لرننگ کا مرکز بناتے ہیں۔ یہ دماغ میں نیوران جیسے نوڈس کی تہوں سے بنی ہوتی ہیں۔ ایک سادہ نیورل نیٹ ورک میں صرف چند تہیں ہوتی ہیں، لیکن ایک ڈیپ لرننگ کے ماڈل میں تین سے زیادہ تہوں کا ہونا ضروری ہے، جو اسے زیادہ پیچیدہ مسائل کو حل کرنے کی طاقت دیتا ہے۔

برطانوی-کینیڈین نوبل انعام یافتہ کمپیوٹر سائنسدان اور علمی ماہر طبعیات جیفری ہنٹتصویر: Mark Blinch/REUTERS

'اے آئی کے گاڈ فادر‘: جیفری ہنٹن کون ؟

'اے آئی کے گاڈ فادر‘ اور اس شعبے میں ایک علمبردار کے طور پر سراہے جانے والے جیفری ہنٹن نے گزشتہ سال  اے آئی کو آگے بڑھانے میں اپنے کردار، خاص طور پر اس کے مستقبل کے ممکنہ اثرات کے حوالے سے افسوس کرتے ہوئے نیویارک ٹائمز کو بتایا، ''اگر میں نے ایسا نہ کیا ہوتا تو کوئی اور کر دیتا۔‘‘

اس 76 سالہ سانئنس دان نے 2017 میں ٹورنٹو میں ویکٹر انسٹی ٹیوٹ کی مشترکہ بنیاد رکھی اور پھر اس کے چیف سائنسی مشیر بن گئے۔ ایک سال بعد 2018 میں ہنٹن نے  یوشوا بینجیو اور یان لیکون کے ساتھ مل کر ڈیپ لرننگ  میں ان کے اہم کام کے لیے باوقار ٹورنگ ایوارڈ حاصل کیا، جسے اکثر''کمپیوٹنگ کا نوبل انعام‘‘کہا جاتا ہے۔ ان تینوں کو ''گاڈ فادرز آف ڈیپ لرننگ‘‘کہا جاتا ہے۔

 ہنٹن نے ایک دہائی تک گوگل کے ساتھ کام کرنے کے بعد مئی 2023 میں عوامی طور پر گوگل میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا تاکہ  وہ آزادانہ طور پر اے آئی سے وابستہ خطرات کے بارے میں اپنے خدشات کا اظہار  کر سکیں۔ انہوں نے اے آئی سے متعلق حفاظتی رہنما خطوط قائم کرنے اور نقصان دہ نتائج کو روکنے کے لیے اے آئی  ڈویلپرز کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔

شرستی منگل پال (ش ر، ک م )

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں