یروشلم کے یہودیوں، مسیحیوں اور مسلمانوں کے مذہبی تہوار کے موقع پر کی گئی عام تعطیلات تازہ پرتشدد کشیدگی کے نذر ہوگئی ہیں۔ جمعے کے روز مسجد الاقصیٰ کے احاطے میں فلسطینی مظاہرین اور اسرائیلی پولیس کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کے نتیجے میں 150 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔