1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

فلسطین کے لیے فنڈنگ کی کمی، امريکا اور اسرائيل حامی

عابد حسین
7 جنوری 2018

امکان ہے کہ امریکی اقوام متحدہ کے ایک ادارے UNRWA کی فنڈنگ ميں کمی کر سکتے ہيں۔ یہ ادارہ فلسطينيوں کو مالی امداد فراہم کرتا ہے۔ اسرائیل ایسے کسی بھی امریکی منصوبے کی حمایت میں ہے۔

Gaza Menschen Stromausfall
تصویر: Shawgy al-Farra

اقوام متحدہ کا ادارہ برائے ریلیف اور ورکس ایجنسی (UNRWA) فلسطینی مہاجرین کو امداد دینے والا ایک اہم ادارہ ہے۔ ایک نیوز ویب سائٹ ایکسیئوس (Axios) نے رپورٹ کیا ہے کہ امریکی حکومت نے اس ادارے کے لیے مختص 125 ملین ڈالر کے فنڈ منجمد کر دیے ہیں۔ دوسری جانب امریکی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ریلیف اور ورکس ایجنسی کے فنڈ روکنے کا ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

امریکی صدرنے فلسطینیوں کی امداد کم کرنے کی دھمکی دے دی

امریکی فیصلہ: ایک سو برس بعد فلسطینیوں پر ایک اور کاری وار

یروشلم کی حیثیت، اقوام عالم نے امریکی فیصلہ مسترد کر دیا

جو ملک مخالفت کرے گا، اس کی امداد روک دیں گے، ٹرمپ

چند دن قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ اگر فلسطینی قیادت امن مذاکرات کے لیے رضامند نہیں ہوتی تو اُن کو دی جانے والی امریکی امداد کو روک ديا جائے گا۔ ٹرمپ کے اس بیان کے جواب میں فلسطینیوں نے واضح کیا تھا کہ وہ یروشلم کے معاملے پر کسی بھی قسم کی بلیک میلنگ کو قبول نہیں کریں گے۔

اُدھر ایک اعلیٰ اسرائیلی حکومتی اہلکار نے اپنا نام مخفی رکھنے کی شرط پر نیوز ایجنسی روئٹرز کو بتایا کہ وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو اقوام متحدہ کے اس ادارے کی مالی امداد میں بتدریج کمی کے حامی ہیں۔ امریکی صدر کے امداد کم کرنے پر اسرائیل میں مختلف القسم ردعل سامنے آيا ہے اور کئی حلقوں نے متنبہ کیا ہے کہ فلسطینیوں کی امداد روکنے کے خطرناک نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔

اقوام متحدہ کی ریلیف اور ورکس ایجنسی غزہ پٹی کی بیشتر آبادی کی مدد جاری رکھے ہوئے ہےتصویر: AP

نیتن یاہو کے دفتٰر کی جانب سے بھی اس تناظر میں ایک مختصر بیان جاری کیا گیا ہے اور اُس میں بھی کہا گیا کہ وزیراعظم امریکی صدر ٹرمپ کی امداد روکنے کی پالیسی کے حامی ہیں اور وہ یقین رکھتے ہیں کہ عملی اقدامات سے صورت حال کو تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ نیتن یاہو کا یہ بھی خیال ہے کہ UNRWA جیسے ادارے فلسطینی تنازعے کو حل کرنے کے بجائے اُسے پیچیدہ بنانے کی کوشش میں ہیں۔

اقوام متحدہ کی ریلیف اور ورکس ایجنسی غزہ پٹی کی بیشتر آبادی کی مدد جاری رکھے ہوئے ہے اور اس کے فنڈ میں کمی سے اسرائیل کے ساتھ پائی جانے والی کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گا۔ یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ غزہ پٹی میں امداد دینے والا اقوام متحدہ کا یہ ادارہ UNRWA مرکزی ادارہ ہے۔ سن 2016 میں امریکا کی جانب سے اس ادارے کو 370 ملین ڈالر فراہم کیے گئے تھے۔

صدر ٹرمپ کے یروشلم کے فیصلے کے خلاف مسلمانوں کے مظاہرے

01:31

This browser does not support the video element.

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں