1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

فلپائن کو سمندری طوفان نے سوگوار کر دیا

عابد حسین
24 دسمبر 2017

فلپائن کے جنوبی علاقوں کو سمندری طوفان ٹیمبِن نے تاراج کر کے رکھ دیا ہے۔ اس طوفان سے ہونے والی ہلاکتیں دو سو تک پہنچ گئی ہیں جبکہ ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔

Philippinen Überflutungen
تصویر: Reuters/E. De Castro

امدادی کارکنوں کے مطابق جنوبی فلپائنی علاقے کے جزائر کو سمندری طوفان نے شدید نقصان پہنچایا ہے۔ ان کے مطابق ان جزائر پر ہر طًرف بربادی پھیلی ہوئی ہے اور متاثرہ افراد امداد کے طلب گار ہیں۔ حکام کے مطابق ہلاکتوں میں اضافہ اور لاپتہ افراد کی بڑی تعداد کی وجہ مقامی باشندوں کی جانب سے حکومتی انتباہی ہدایات کا نہ ماننا خیال کیا گیا ہے۔

فلپائن میں سمندری طوفان کے نتیجے میں ہلاکتوں میں اضافہ

سمندری طوفان کے سبب بھارت اور سری لنکا میں 26 ہلاکتیں

میکسیکو: زلزلے کے بعد سمندری طوفان، کم از کم 61 ہلاکتیں

ہیوسٹن کو سیلاب نے لاچار کر دیا

سمندری طوفان ٹیمبِن کی زد میں آ کر فلپائنی علاقوں میں ہونے والی ہلاکتیں 200  تک پہنچ گئی ہیں۔ پولیس کے مطابق لاپتہ افراد کی تعداد 144 ہے۔ زیادہ تر ہلاکتیں منڈاناؤ اور قریب کے چھوٹے چھوٹے جزائر پر ہوئی ہیں۔ جمعہ بائیس دسمبر کو ٹکرانے والے طوفان کے ساتھ آنے والی شدید بارشیں اور تیز رفتار جھکڑوں نے زندگی کا نظام درہم برہم کر دیا ہے۔

فلپائن کے دوسرے بڑے جزیرے منڈاناؤ کی پولیس کے سربراہ کا کہنا ہے کہ طوفان سے ہونے والی ہلاکتوں میں اضافے کا قوی امکان ہے کیونکہ امدادی عمل کا دائرہ پھیلتا جا رہا ہے توں توں تباہ شدہ مکانات میں سے نعشیں دستیاب ہو رہی ہیں۔ پولیس کے اعلیٰ اہلکار کا کہنا ہے کہ مٹی تلے دبے ہوئے کئی افراد کے بچنے کے امکانات بھی بتدریج معدوم ہوتے جا رہے ہیں۔

موسمی دریاؤں میں آنے والے اچانک سیلابوں کی وجہ سے ہزاروں افراد عارضی کیمپوں میں پناہ لینے پر مجبور ہیںتصویر: Reuters/E. De Castro

لینڈ سلائیڈنگ اور موسمی دریاؤں میں آنے والے اچانک سیلابوں کی وجہ سے ہزاروں افراد عارضی کیمپوں میں پناہ لینے پر مجبور ہیں۔ کئی دیہاتی علاقوں کو سمندری طوفان نے تقریباً تباہ کر دیا ہے۔ انٹرنیشنل ریڈ کراس نے بے گھر ہونے والوں کی تعداد ستر ہزار بتائی ہے۔

متاثرہ علاقوں میں فوج، پولیس اور شہری دفاع کے اہلکار دوسرے امدادی رضاکاروں کے ساتھ تلاش اور لوگوں کو محفوظ علاقوں تک لانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انتظامی حکام کے مطابق طوفان سے متاثرہ علاقوں میں امدادی عمل کے ساتھ ساتھ بجلی اور مواصلات کے نظام کو بحال کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

فلپائن کو اوسطاً ایک سال کے دوران کم از کم بیس سمندری طوفانوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ مختلف علاقوں کے رہائشیوں کے لیے خصوصی اطلاعات اور انتباہ بھی جاری کرنا معمول ہے لیکن اکثر لوگ ان اطلاعات پر پوری طرح عمل کرنے سے گریز کرتے ہیں۔

فلوریڈا میں سمندری طوفان کے بعد کے مناظر

01:06

This browser does not support the video element.

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں