فن لینڈ: پارلیمانی انتخابات میں اعتدال پسند قومی اتحاد کی جیت
18 اپریل 2011رخصت ہونے والے وزیراعظم Mari Kiviniemi کی جماعت کو گزشتہ انتخابات کے مقابلے میں 16 نشستوں کا نقصان اٹھانا پڑا اور یہ چوتھے نمبر پر رہی۔ سابق حکومت کے وزیرخزانہ اور قومی اتحاد کے سربراہ Jyrki Katainen اب یقینی طور پر ملک کے نئے وزیراعظم کے حیثیت سے حکومت بنائیں گے۔ سوشل ڈیموکریٹک پارٹی 42 نشستیں حاصل کرکے کامیابی حاصل کرنے والی دوسری سب سے بڑی جماعت ہے۔
ٹرو فنز کی اس شاندار کارکردگی اور ممکنہ طور پر اگلی حکومت میں شمولیت کا مطلب یہ ہے کہ یورپی یونین کا پرتگال کو بیل آؤٹ کرنے کا منصوبہ مشکلات کا شکار ہو جائے گا۔ یورو زون کے دیگر ممالک کے برخلاف فن لینڈ کی پارلیمنٹ کو یورپی یونین کے بیل آؤٹ فنڈز پر ووٹنگ کا حق حاصل ہے۔ ٹرو فنز کی کامیابی یہ ظاہر کرتی ہے کہ فن لینڈ کے عوام یورپی یونین کی کمزور اور بحران کا شکار معیشتوں، جیسا کہ یونان، آئرلینڈ اور پرتگال کو سہارا دینے کے یورپی یونین کے منصوبوں کے مخالف ہیں۔ واضح رہے کہ ٹروفنز پرتگال کے لیے بیل آؤٹ منصوبے کی مخالف ہے۔
اعتدال پسند قومی اتحاد بیس اعشاریہ چار فیصد ووٹ ہی حاصل کر سکی اور حکومت بنانے کے لیے اسے ٹرو فنز کی حمایت حاصل کرنا ہوگی۔ ٹرو فنز نے دو ہزار سات کے انتخابات میں صرف چار اعشاریہ ایک فیصد ووٹ حاصل کر سکی تھی۔
رپورٹ: شامل شمس⁄ خبر رساں اڈارے
ادارت: افسر اعوان