1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

فُٹ بال اسٹیڈیم میں الکوحل بیئر کی فروخت پر پابندی

18 نومبر 2022

ورلڈ کپ کے منتظمین نے اسٹیڈیم میں الکوحل بیئر کی فروخت پر پابندی عائد کر دی ہے۔ قطر میں فٹ بال میچوں کے لیے استعمال ہونے والے آٹھ میدانوں میں الکوحل بیئر کی فروخت پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

Katar Bierdosen im WM Design
تصویر: Patrick T. Fallon/AFP/Getty Images

اس فیصلے کے ساتھ تاہم بغیر الکوحل بیئر اب بھی اس بار کے ورلڈ کپ کے سلسلے میں منعقد ہونے والے تمام 64 میچوں میں فٹ بال کے شیدائیوں کے لیے فراہم کی جائے گی۔ اس بارے میں ایسو سی ایٹیڈ پریس کو یہ اطلاع متعلقہ ادارے کے فیصلے کا علم رکھنے والے ایک شخص نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر دی تھی۔ اس شخص نے بتایا کہ اسٹیڈیم میں الکوحل بیئر کی فروخت پر پابندی کا فیصلہ قطر میںفیفا ورلڈ کپ2022 ء کے باقائدہ آغاز سے دو روز پہلے سامنے آیا ہے۔ اس طرح 12 سال بعد پہلی بار قطری حکام نے فیفا کے تجارتی شراکت داروں کا احترام ملحوظ رکھنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

یورپ کے فُٹ بال سپورٹرز کے ایک فین گروپ کے ایگزیکیوٹیو ڈائرکٹر رونان ایوین نے فیفا ورلڈ کپ کے میچوں کے دوران تمام اسٹیڈیمز میں الکوحل بیئر کی فروخت پر پابندی کے فیصلے کو ' انتہائی غلط‘ قرار دیا ہے۔

انہوں نے اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں لکھا، ''بہت سے شائقین کے لیے، چاہے وہ شراب نہیں پیتے ہوں اور اپنے ممالک میں اس قسم کی اسٹیڈیم پالیسیوں کے عادی ہی کیوں نہ ہوں، ایونٹ سے پہلے یہ اعلان کچھ غیر ضروری تفصیلات کے مترادف ہے۔ اس سے ان کے ٹورنامنٹ پر کوئی فرق نہیں پڑے گا، کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔ ورلڈ کپ ٹونامنٹ کے آغاز میں محض 48 گھنٹے باقی ہیں اور ہم واضح طور پر ایک خطرناک علاقے میں داخل ہو گئے ہیں ۔‘‘ رونان ایوین نے مزید تحریر کیا کہ اب 'یقین دہانیوں' کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

 

قطر ایک مطلق العنان ریاست

قطر کی طرف سے اس طرح کا اچانک فیصلہ مغرب میں انتہائی سخت تصور کیا جاتا ہے لیکن قطر ایک خود مختار ملک ہے جس پر ایک موروثی آمر حکومت کرتا ہے، جس کے پاس تمام حکومتی فیصلوں کا مطلق العنان اختیار ہے۔ قطر توانائی سے مالا مال خلیجی ملک ہے جو دراصل پڑوسی عرب بادشاہت سعودی عرب کی پیروی کرتا ہے۔ قطر میں بھی مذہب اسلام کی قدامت پسند شکل جسے وہابیت کہا جاتا ہے، پائی جاتی ہے۔ سعودی عرب میں تاہم ہوٹل بارز میں شراب کی فروخت کی اجازت دی  کئی سالوں سے موجود ہے۔ اسٹیڈیم میں الکوحل بیئر کی فروخت پر پابندی پر قطری حکومت اور اس کی سپریم کمیٹی برائے ترسیل نے  تبصرے کی درخواست پر فوری طور پر کوئی جواب نہیں دیا۔

فیفا گہما گہمی عروج پر: انگلینڈ اور نیدرلینڈز کی فٹ بال ٹیمیں قطر پہنچ گئیں

قطر میں زیرو کاربن اسٹیڈیم تیار کیا گیا ہے۔تصویر: STRINGER/dpa/picture alliance

فیفا کے اس ورلڈ ایونٹ کے انعقاد کے سلسلے میں افتتاحی میچ سے چند ہفتوں پہلے ہی قطر کی طرف سے تاریخ میں تبدیلی کی گئی تھی۔

بیئر بنانے والی کمپنیوں کا کیا ہوگا؟

بیئر بنانے والی کمپنی Budweiser کی مرکزی کمپنی  AB InBev ہر ورلڈ کپ میں بیئر فروخت کرنے کی خصوصی اجازت کے لیے لاکھوں ڈالر کی ادائیگی کرتی ہے۔ فیفا ورلڈ کپ 2022 ء کے لیے اس نے پہلے ہی اپنا زیادہ تر اسٹاک برطانیہ سے قطر بھج دیا ہے۔ اس توقع میں کہ لاکھوں شائقین ان کی بیئر خریدیں گے۔ اس کمپنی کی فیفا کے ساتھ شراکت داری کا سلسلہ 1986 ء میں شروع ہوا تھا اور یہ شمالی امریکا میں اگلے ورلڈ کپ کے لیے ایک ڈیل کی تجدید کے لیے مذاکرات میں شامل ہیں۔ 

 ورلڈ کپ کے میزبان ممالک کے فیفا کے ساتھ معاہدے

2022 ء کے فیفا فٹ بال ورلڈ کپ کی میز بانی کے لیے جب بولی لگائی تھی تو قطر نے اپنے اسٹیڈیمز میں الکوحل کی فروخت کی فیفا کی شرط سے اتفاق کیا تھا اور 2010 ء میں ووٹ جیتنے کے بعد اپنے معاہدے پر دستخط کرتے وقت بھی قطر نے دوبارہ یقین دلایا تھا۔

 

 2014 ء کے ورلڈ کپکا انعقاد برازیل میں ہوا تھا۔ تب میزبان ملک کو میچوں کے دوران اسٹیڈیم میں شراب کی فروخت کی اجازت دینے پر مجبور کیا گیا تھا۔ اس کی منظوری کے لیے برازیل کو اپنے ملکی قوانین میں ترمیم کرنا پڑی تھی۔ کمپنی  AB InBev کا فیفا کیساتھ جو معاہدہ تھا اُس کی تجدید 2011 ء میں ہوئی تھی۔

2022 ء میں دو ٹورنامنٹ پیکیج  کی میزبانی کے لیے قطر کا انتخاب ہونے کے بعد AB InBev کمپنی جو بیلجیم میں قائم ہے، کو حالیہ مہینوں میں اس بارے میں بے یقینی کی صورتحال کا سامنا رہا ہے کہ  وہ قطر میں بیئر کہاں پیش اور فروخت کر سکتی ہے۔

ستمبر میں اسٹیڈیم کے اندر اور میچ سے پہلے اور بعد میں الکوحل کے ساتھ بیئر کی فروخت کے لیے  ایک معاہدے کا اعلان کیا گیا تھا۔ الکوحل فری یا الکوحل کے بغیر Bud Zero کو اسٹیڈیم کے اجتماعات میں فروخت کیے جانے اور شائقین کو برانڈڈ کپ میں اپنی نشستوں پر پینے کے لیے پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

 

ک م/ ش ح( اے ایف پی)

 

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں