1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

فٹبال ورلڈ کپ سپین جیتے گا،آکٹوپس کی پیشین گوئی

9 جولائی 2010

فیفا ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جرمنی کی ناکامی اور سپین کی فتح کی کامیاب پیشین گوئی کرنے وا لے آکٹوپس پاؤل نے اب یہ پیشین گوئی بھی کر دی ہے کہ جنوبی افریقہ میں فٹبال ورلڈ کپ کا فائنل کون جیتے گا۔

بابا اکٹوپس شہرت کی بلندیوں پرتصویر: AP

بہت زیادہ شہرت اختیار کر جانے والے اورجرمنی کے ایک ایکیوریم میں رکھے گئے پاؤل نامی Oracle Octopus نے یہ پیشین گوئی کر دی ہے کہ فائنل میچ میں سپین، ہالینڈ کی ٹیم کوشکت دے کر پہلی بار فٹبال کا عالمی چمپیئن بن جائے گا۔

پاؤل نامی یہ آکٹوپس جرمنی میں بلکہ دنیا بھر میں گزشتہ دو سال کے دوران انتہائی حد تک شہرت اختیار کر چکا ہے اور اب تک ورلڈ کپ میچوں کے نتائج کے حوالے سے اس کی ایک دو کے سوا سبھی پیشین گوئیاں سچ ثابت ہوئی ہیں۔

آکٹوپس کی پیشین گوئی فائنل میچ میں، سپین ہالینڈ کی ٹیم کوشکت دے گا۔تصویر: DW/FIFA/AP

جرمن ٹیم کے مداحوں کے لئے وہ لمحے انتہائی مایوسی کا باعث بنے، جب پاؤل نامی معروف آکٹوپس نے سپین کو دوسرے سیمی فائنل میں جرمنی کے خلاف سپین کو فاتح قرار دے دیا تھا ۔ اسی طرح شہرChemnitz کے چڑیا گھرمیں بھی لیون نامی ایک خارپشت سے جرمنی اور سپین کے سیمی فائنل کی پیشین گوئی کروائی گئی تھی۔ اس نے بھی سپین کو ہی اس میچ کا فاتح قرار دیا تھا۔

اور جرمنی کی سپین کے ہاتھوں شکست کے بعد یہ پیشین گوئی بالکل صحیح ثابت ہوئی ۔ جرمن کوچ یوآخم لوو نے اس میچ سے پہلے کہا تھا کہ سپین نے اس بار ایک الگ حکمت عملی اپنائی ہے۔ لوو کا کہنا تھا کہ کہ گزشتہ برسوں کے دوران سپین کے کھلاڑی ایک منظم ٹیم کے طور پر ابھرے ہیں۔ جارحانہ کھیل کے معاملے میں اس ٹیم کا کوئی جواب نہیں ہے اور سپین کے موجودہ کھلاڑیوں کو ایک ٹیم کے طور پر مل کر کھیلنے کا بھی تجربہ ہے۔ان کے اس بیان کو سپین کے کھلاڑیوں نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کر کے ثابت بھی کر دیا ۔

جرمن ٹیم کی شکست مداحوں کے لئے انتہائی مایوسی کا باعث بنیتصویر: AP

بہرحال یہ بات اب واضح ہے کہ فٹبال کا عالمی کپ یورپ میں ہی رہے گا۔ سپین میں نہ صرف اپنی ٹیم کی سیمی فائنل میں کامیابی پر تاریخی رسائی پر خوشیاں منائی جا رہی ہیں بلکہ آج جب عالمی شہرت یافتہ آکٹوپس پاؤل نےایک بار پھر سپین کے حق میں فیصلہ دیا ہے تو ان کی خوشیاں دوبالا ہو گئی ہیں عالمی فٹبال کپ کے آغاز سے ہی پاؤل کی تمام قیاس آرائیاں درست ثابت ہوہیں ہیں۔

یاد رہےکہ 2008ء میں ہونے والی پورپی چیمپیئن شپ کے فائنل میں بین الاقوامی سطح پر مشہور’آکٹوپس بابا‘ نے جرمنی کے حق میں فیصلہ دیا تھا لیکن اس میچ میں سپین کوکامیابی حاصل ہوئی تھی۔ تاہم اس مرتبہ جرمن ٹیم کے مقابلے میں آکتوپس بابا کی سپین کی فتح سے متعلق پیشین گوئی سچ ثابت ہوئی۔

رپورٹ : عصمت جبیں

ادارت : سائرہ حسن شیخ

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں
ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں