1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
کھیلقطر

سعودی عرب نے ارجنٹائن کو شکست دے دی

22 نومبر 2022

عالمی کپ فٹ بال کے گروپ سی کے ایک افتتاحی میچ میں سعودی عرب کی ٹیم نے ورلڈ کپ کی فیورٹ سمجھی جانے والی ارجنٹائن کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی ہے۔

FIFA Fußball WM 2022 in Katar | Argentinien - Saudi-Arabien
تصویر: Ken Satomi/AP Photo/picture alliance

قطر کے لوسیل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سپر اسٹار لیونل میسی اور ان کی ٹیم اس شکست پر ہکے بکے دکھائی دیے۔ ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں ارجنٹائن کو 1990ء میں کیمرون کے ہاتھوں شکست کے بعد پہلی بار ہار کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ دوسری جانب سعودی عرب کی ٹیم اور شائقین بھرپور جشن منا رہے ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے کہ سعودی عرب کی ٹیم نے ارجنٹائن کو شکست دی ہے۔

فُٹ بال اسٹیڈیم میں الکوحل بیئر کی فروخت پر پابندی

فیفا گہما گہمی عروج پر: انگلینڈ اور نیدرلینڈز کی فٹ بال ٹیمیں قطر پہنچ گئیں

عرب سرزمین پر فٹ بال کے عالمی کپ کے انعقاد کا یہ پہلا موقع ہے اور ایسے میں سعودی عرب کی فتح ایک طرح سے خطے بھر میں منائی جا رہی ہے۔

میسی سمیت ارجنٹائن کی پوری ٹیم حیرت زدہ نظر آئیتصویر: Matthias Hangst/Getty Images

میچ کے آغاز کے دسویں منٹ میں لیونل میسی نے اپنی ٹیم کی جانب سے پہلا گول کر کے میچ پر برتری حاصل کر لی اور بہ ظاہر یہ میچ پوری طرح ارجنٹائن کی گرفت میں لگ رہا تھا۔ یہ بات اہم ہے کہ ارجنٹائن کی ٹیم گزشتہ 37 مقابلوں میں ناقابل شکست رہنے کے ریکارڈ کو توڑنے کے لیے پرعزم انداز سے میدان میں اتری تھی۔

تاہم میسی اور مارٹینس دو مرتبہ  مضبوط دفاعی لائن کے حربے کی نظر ہو گئے اور ان کے ہوئے گول آف سائیڈ ہونے پر رد کر دیے گئے۔ ارجنٹائن نے میچ کے 48 ویں منٹ پر اس وقت اپنی برتری کھو دی، جب سعودی کھلاڑی صالح الشہری نے گول کر کے اپنی ٹیم کو ارجنٹائن کے برابر لا کھڑا کیا۔

قطر میں فیفا ورلڈ کپ کی بھاری قیمت

01:19

This browser does not support the video element.

میسی اور ان کی ٹیم اس وقت حیران نگاہوں سے دیکھتے نظر آئے، جب سالم الدوساری نے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلوا دی۔ یہ بات اہم ہے کہ ارجنٹائن دنیا کی بہترین ٹیموں میں سے ایک سمجھی جاتی ہے جب کہ سعودی عرب عالمی فہرست میں 51ویں نمبرکی ٹیم ہے۔

اس میچ کی ایک اور خاص بات سعودی گول کیپر کی زبردست پرفارمنس تھی، جنہوں نے متعدد یقینی گول روکے۔

ع ت، ا ا (ڈی پی اے، روئٹرز)

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں