فٹ بال: ایشیا کپ میں عراق کی فتح
30 جولائی 2007![عراقی باشندے اپنی قومی ٹیم کی کامیابی کا جشن مناتے ہوئے](https://static.dw.com/image/2712363_800.webp)
اشتہار
سیمی فائنل میں جنوبی کوریا کے خلاف کامیابی پر بھی عراقی باشندوں نے اِسی طرح جشن منایا تھا اور تب دو کار بم دھماکوں میں پچاس افراد ہلاک ہو گئے تھے۔فائنل میں کامیابی پر بھی ہزاروں لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور حکومت کی طرف سے پابندی کے باوجود ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ تاہم اِسی فائرنگ کی زَد میں آ کر مختلف مقامات پر سات افراد ہلاک اور پچاس زخمی ہو گئے۔
واحد فیصلہ کن گول ٹیم کے کپتان یونس محمود نے 71 ویں منٹ میں کیا۔ تاہم محمود اِس بات پر افسردہ بھی تھے کہ وہ اپنے وطن میں کھلے عام ایشیا کپ کی ٹرافی نہیں دکھا سکتے کیونکہ اُن کے بقول کوئی بھی آ کر جان سے مار سکتا ہے۔