1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

فٹ بال ورلڈ کپ 2018: کون اندر، کون باہر؟

عاصم سلیم
15 نومبر 2017

فٹ بال ورلڈ کپ 2018 چودہ جون تا پندرہ جولائی روس ميں کھيلا جائے گا۔ اس ٹورنامنٹ کے کواليفائنگ راؤنڈ ميں دفاعی چيمپئن جرمنی کی ٹيم اپنے تمام ميچز ميں فاتح رہی تاہم اٹلی اور ہالينڈ کی ٹيميں کواليفائی نہ کرسکيں۔

WM Quali Playoffs Italien vs. Schweden
تصویر: Getty Images/AFP/M. Medina

چار مرتبہ عالمی چيمپئن اٹلی اور تين مرتبہ فائنل تک پہنچنے والی ہالينڈ کی ٹيم آئندہ فٹ بال ورلڈ کپ کے ليے کواليفائی کرنے ميں ناکام رہيں۔ جرمنی وہ واحد ٹيم ہے، جو گزشتہ روز اپنے اختتام کو پہنچنے والے ورلڈ کپ کے کواليفائنگ راؤنڈ ميں اپنے تمام ميچز ميں فاتح رہی اور يوں ٹورنامنٹ کے ليے باآسانی کواليفائی کر ليا۔ کوچ يوآخم لوو کی ٹيم دس کے دس ميچ جيتی ليکن اور بھی زيادہ دلچسپ بات يہ ہے کہ ان ميچوں ميں جرمن کھلاڑيوں نے تينتاليس گول اسکور کيے جبکہ ان کے خلاف اسکور ہونے والے گول کی مجموعی تعداد صرف چار تھی۔ يہی وجہ ہے کہ ابھی سے مبصرين جرمنی کو اس بار بھی يہ ٹورنامنٹ جيتنے کے ليے فيورٹ قرار دے رہے ہيں۔

ورلڈ کپ کے کواليفائنگ راؤنڈ ميں مجموعی طور پر 278 ميچز کھيلے گئے، جن ميں کل 807 گول اسکور کيے گئے۔ کواليفائنگ ميچز ميں پولش فارورڈ روبرٹ ليوانڈووسکی سب سے نماياں کھلاڑی ثابت ہوئے، جنہوں نے اپنی ٹيم کی جانب سے کيے جانے والے اٹھائيس ميں سے سولہ گول اسکور کيے۔ علاوہ ازيں ليوانڈووسکی وہ واحد کھلاڑی ہيں، جو کواليفائنگ ميچز کے کھيل کے ايک ايک منٹ کا حصہ تھے۔ کواليفائنگ ميچز ميں انگلينڈ، اسپين اور بيلجيئم کی ٹيموں نے بھی اپنا ايک بنی ميچ نہيں ہارا۔

دلچسپ آخری ميچ کے بعد کروشيا کی ٹيم نے بھی اس ٹورنامنٹ کے ليے کواليفائی کر ليا جبکہ آئس لينڈ کی ٹيم پہلی مرتبہ عالمی کپ ٹورنامنٹ تک پہنچی ہے۔ يہ وہی ٹيم ہے، جس نے سن 2016 ميں ہونے والے يورو کپ ميں اپنے شاندار کھيل سے سب کو متاثر کيا تھا۔ کُل 330,000 آبادی والا ملک آئس لينڈ اس ٹورنامنٹ کا حصہ بننے والا سب سے چھوٹا ملک ہے۔

آئندہ ورلڈ کپ کے ليے بر اعظم افريقہ سے مصر، مراکش، نائجيريا، سينيگال اور تيونس کی ٹيموں نے کواليفائی کيا ہے۔ اسی طرح ايشيا سے ايران، جاپان، جمہوریہ کوريا اور سعودی عرب کی ٹيميں کواليفائی کرنے ميں کامياب رہيں۔ يورپ سے مجموعی طور پر چودہ ٹيموں نے کواليفائی کيا، جن ميں بيلجيم، فرانس، پرتگال، سويڈن، کروشيا، جرمنی، روس، سوئٹزرلينڈ، انگلينڈ، پولينڈ، اسپين، سربيا، ڈنمارک اور آئس لينڈ شامل ہيں۔ کريبيئن، شمالی و وسطی امريکا سے ميکسيکو، پاناما اور کوسٹا ريکا تين ٹيموں نے کواليفائی کيا۔ جنوبی امريکا سے برازيل، يوروگوائے، ارجنٹائن اور کولمبيا نے کواليفائی کر ليا ہے۔  

اب کريملن ميں يکم دسمبر کو قرعہ اندازی کے ذريعے ورلڈ کپ کے ليے گروپ تشکيل ديے جائيں گے۔

فٹ بال سے کرتب بازی

01:38

This browser does not support the video element.

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں