جرمن نژاد پاکستانی آرٹسٹ فیا خان یورپ بھر میں پاکستان کا سافٹ امیج بہتر بنانے میں کامیاب ہوئی ہیں۔ سابق ماڈل، اداکارہ اور وائس اوور آرٹسٹ نے برلن میں ایک اسٹارٹ اپ شروع کیا ہے، جس کے تحت وہ مختلف قسم کے ایونٹس منعقد کراتی ہیں اور متعدد معروف شخصیات اور کمپنیوں کے سوشل میڈیا ہینڈلز بھی دیکھتی ہیں۔ ان کی کامیابی کا یہ سفر کانٹوں بھرا تھا۔ یہ کہانی ہے حوصلے، جدوجہد اور کامیابی کی۔