1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

فیس بک کا قیمتاً بلیو چیک 'تصدیق شدہ' سروس کا اعلان

20 فروری 2023

فیس بک اور انسٹا گرام نے ٹویٹر اور دیگر سوشل میڈیا کمپنیوں کی پیروی کرتے ہوئے 'میٹا ویری فائیڈ' شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ شناخت کے ثبوت کے لیے صارفین کو پیسے ادا کرنے ہوں گے جس کا مقصد ان میں اعتماد پیدا کرنا ہے۔

Zuckerberg Hits Back At Facebook Whistleblower Claims
تصویر: Cris Faga/ZUMA/picture alliance

فیس بک اور انسٹاگرام کی پیرنٹ کمپنی میٹا نے 19 فروری اتوار کے روز اعلان کیا کہ صارفین کی جانب سے ادائیگیوں کی بنیاد پر 'سبسکرپشن' سروس کا ایک نیا تجربہ شروع کیا جا رہا ہے۔ 

فیس بک کی مالک کمپنی میٹا کی آمدن میں پہلی بار کمی

'میٹا ویری فائیڈ' سروس اس ہفتے پہلے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں دستیاب کرائی جائے گی، جو صارفین کی شناخت کی تصدیق کرنے کے ساتھ ہی انہیں ان کی حیثیت کو ظاہر کرنے کے لیے نیلے رنگ کا بیج بھی فراہم کرے گی۔ 

میٹا کے کارکن اپنی آجر کمپنی پر مقدمہ کر سکتے ہیں، عدالتی فیصلہ

کمپنی کے سی ای او مارک ذکربرگ نے کہا کہ سبسکرپشن میں نقالی سے بچنے کے لیے اضافی تحفظ اور ترجیحی کسٹمر سپورٹ کو یقینی بنایا جائے گا۔

بھارت: حکومت نے متنازعہ ڈیٹا پرائیویسی بل واپس لے لیا

اس کے لیے صارفین کو ویب سائٹ کے لیے ماہانہ تقریباً بارہ امریکی ڈالر کی فیس ادا کرنی ہو گی اور ایپل کے آئی او ایس یا اینڈرائیڈ سسٹم پر ماہانہ تقریباً پندرہ امریکی ڈالر ادا کرنے ہوں گے۔

روس نے فیس بک اور انسٹاگرام پر پابندی عائد کردی

اس کا اعلان کرتے ہوئے مارک ذکر برگ نے کہا، ''اس ہفتے سے ہم ایک 'میٹا ویری فائیڈ' سبسکرپشن سروس شروع کر رہے ہیں، جو سرکاری شناخت کے ساتھ آپ کے اکاؤنٹ کی تصدیق کرے گا، نیلے رنگ کا بیج فراہم کرے گا نیز آپ کو نقل کرنے والوں سے تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ ہی کسٹمر سپورٹ تک براہ راست رسائی حاصل کرنے کا موقع بھی فراہم کرے گا۔''

ورچوئل رئیلٹی کی دنیا میٹاورس پر ایک بڑا جوا کھیلنے کے بعد سے ہی میٹا کافی دباؤ میں ہےتصویر: Rafapress/Zoonar/IMAGO

ان کا مزید کہنا ہے، ''یہ تمام نئے فیچر ہماری سبھی سروسز میں صداقت اور سلامتی کو بڑھانے سے متعلق ہیں۔''

دیگر سوشل میڈیا سبسکرپشنز

میٹا نے جس سروس کا اعلان کیا ہے وہ ایلون مسک کی اس اسکیم سے تقریباً ملتی جلتی ہے جو انہوں نے ٹویٹر پر ماہانہ آٹھ ڈالر کی فیس کی بات کہی تھی۔

گزشتہ برس ٹویٹر کے اعلان سے پلیٹ فارم پر جعلی اکاؤنٹس سے متعلق شرمناک خبریں آنی شروع ہوئیں، جس کی وجہ سے نہ صرف اشتہار دینے والے خوفزدہ ہو گئے بلکہ سائٹ کے مستقبل کے حوالے سے بھی شکوک و شبہات پیدا ہو گئے۔

ان وجوہات کے سبب ایلون مسک دسمبر میں اس سروس کو دوبارہ شروع کرنے سے پہلے اسے مختصر وقت کے لیے معطل کرنے پر مجبور ہو گئے تھے۔  تاہم ذکربرگ نے اس بات پر زور دیا کہ فیس بک اور انسٹاگرام پر پہلے سے تصدیق شدہ اکاؤنٹس میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔

اسنیپ چیٹ، اسنیپ انک اور ٹیلی گرام جیسی سوشل میڈیا ایپس نے بھی گزشتہ برس ادائیگیوں کی بنیاد پر ایسی ہی سبسکرپشن سروسز کا آغاز کیا، جو کہ آمدن کا ایک نیا ذریعہ ہے۔

سن 2022 میں میٹا سیلز کی آمدن میں کمی

ورچوئل رئیلٹی کی دنیا میٹاورس پر ایک بڑا جوا کھیلنے کے بعد میٹا کافی دباؤ میں ہے۔ سن 2012 میں پبلک ہونے کے بعد سے اس ماہ کے اوائل میں میٹا نے پہلی بار اپنی آمدن میں کمی کی بات تسلیم کی ہے۔ گزشتہ برس اس کی فروخت میں ایک فیصد کی کمی ہو کر 116.6 بلین ڈالر ہی رہ گئی۔

فیس بک کے صارفین کے اضافے میں بھی کمی آئی ہے، تاہم کمپنی نے حال ہی میں یہ اعلان بھی کیا ہے کہ پہلی بار فیس بک پر یومیہ صارفین کی تعداد دو ارب تک پہنچ گئی ہے۔

ص ز/ ج ا (روئٹرز، اے ایف پی)

میٹاورس کیا ہے؟

01:28

This browser does not support the video element.

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں