1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

فیفا ورلڈ کپ: تیسری پوزیشن کے لئےجرمنی اور یوروگوائے مدمقابل

10 جولائی 2010

جنوبی افریقہ میں جاری انیسویں عالمی فٹ بال کپ میں آج جرمنی اور یوروگوائے تیسری پوزیشن کے لئے مد مقابل ہوں گے۔

جرمن فٹ بال ٹیم کے کوچ یوآخم لووتصویر: AP

ایک ہفتہ قبل شائد جرمن فٹ بال ٹیم کے کوچ یوآخم لوو کے گمان میں بھی نہ تھا کہ اُن کی ٹیم فیفا ورلڈ کپ میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے کے لئے کوئی میچ کھیلے گی۔

آج کا میچ جرمن ٹیم کی صلاحیتوں کا ایک امتحان قرار دیا جا رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس میچ سے صحیح اندازہ ہو سکے گا کہ زیادہ تر ناتجربہ کار کھلاڑیوں پر مشتمل جرمن ٹیم مستقبل میں کس سمت گامزن ہو گی۔

جرمن فٹ بال ٹیم کے کپتان فلپ لاہمتصویر: AP

جمعہ کو پریکٹیس سیشن میں کپتان فلپ لاہم، سٹرائیکر لوکاس پوڈولسکی اور کوچ یوآخم لوو نے شرکت نہیں کی۔ اطلاعات کے مطابق یہ فلو کی وجہ سے اپنے اپنے بستروں میں ہی رہے۔ یوآخم کی عدم موجودگی میں اسِسٹنٹ کوچ ہانسی فلِک نے کھلاڑیوں کو پریکٹس کروائی۔

یوروگوائے کے خلاف آج کھیلے جانے والے میچ میں لاہم اور پوڈولسکی کی شرکت تو مشکوک ہے ہی لیکن فلِک نے تھکے ہوئے مڈ فیلڈرزسمی خودیرا اور محسوت اوِزل کے بارے میں بھی شک کا اظہار کیا کہ شائد وہ بھی اس میچ میں شریک نہ ہوں سکیں۔

ان خبروں کے دوران جرمن فٹ بال ٹیم کے مینیجر الیوربئیرہوف نے کہا ہے کہ ممکنہ وچر پر اہم کھلاڑیوں کی عدم موجودگی کے باوجود وہ پر عزم ہیں کہ ان کی ٹیم یوروگوائے کے خلاف فتح حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کرے گی،’’ ہماری توجہ اس امر پر مرکوز ہے کہ ہم نے یہ میچ سنجیدہ طریقے سے کھیلنا ہے۔‘‘ سپین کے خلاف نہ کھیل سکنے والے جرمن کھلاڑی تھوماس مُلر نے کہا کہ وہ اس میچ میں غیر سنجیدہ رویہ ہر گز اختیار نہیں کر سکتے۔

کلوزے اس میچ میں ایک گول کر کے عالمی کپ مقابلوں میں سب سے زیادہ گول کرنے کا عالمی ریکارڈ برابر کر سکتے ہیںتصویر: picture alliance/landov

جرمن ٹیم کے ایک اور اہم کھلاڑی میروسلاو کلوزے بھی گزشتہ کچھ دنوں سے کمر کی تکلیف میں مبتلا ہیں تاہم ان کے پاس موقع ہے کہ وہ عالمی کپ مقابلوں میں ایک مزید گول اسکور کر کے ایسے کھلاڑیوں میں شامل ہو جائیں، جنہوں نے ان مقابلوں میں اب تک سب سے زیادہ انفرادی گول اسکور کر رکھے ہیں۔ اب تک صرف برازیل کے رونالڈو کو ہی یہ اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے چودہ گول کئے ہوئے ہیں جبکہ کلوزے کے انفرادی گولوں کی تعداد 13 ہے۔

رپورٹ: عاطف بلوچ

ادارت: کشور مصطفٰی

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں
ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں