1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

’فیٹا اور گوڈا پنیر کس کی مصنوعات‘ ؟

کشور مصطفیٰ24 جولائی 2015

یورپی یونین امریکا کے درمیان متوقع دنیا کا سب سے بڑا آزاد تجارتی معاہدہ خطرات کا شکار ہے جس کی وجہ فریقین کے مابین فوڈ آئٹمز کے برانڈ ناموں کے استعمال سے متعلق اختلافات ہیں۔

تصویر: DW/D. Dimitrakopoulos

کیا امریکی پنیر تیار کرنے والی کمپنیاں یونانی پنیر ’فیٹا‘ کا نام استعمال کر سکتی ہیں؟ یا امریکا میں تیار کیے جانے والے پنیر کو ’ گؤڈا ہالینڈ یا کیممبیئر ڈے نورمنڈی‘ کا نام دینا جائز ہے؟ یہ ہیں وہ نازک اور پیچیدہ تجارتی مسائل جو یورپی اتحاد اور امریکا کے مابین تجارتی مشکلات کا سبب بن رہے ہیں۔

ایک طرف تو مذاکرات کار ایک سال کے اندر ’ٹرانس اٹلانٹک ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ پارٹنرشپ‘ TTIP کے فروغ اور اعلیٰ درجے کی مغربی معیشتوں کی ترقی کی امید ظاہر کر رہے ہیں دوسری جانب جیوگرافیکل انڈیکیشن GI کی ایک لمبی فہرست ایک بڑے درد سر کی نشاندہی کر رہی ہے۔

فیٹا پنیر یونان کی خاص سوغات ہےتصویر: AP

جیوگرافیکل انڈیکیشن GI دراصل مخصوص اشیاء کے نام یا اُن پر بنی علامات کو کہتے ہیں جو ان مصنوعات کی کسی خاص خطے، علاقے، ملک وغیرہ سے مطابقت کی نشاندہی کرتی ہیں۔ یہ ایک بارہ سو علامتوں اور ناموں پر مشتمل فہرست ہے جس میں شراب بنانے کے لیے استعمال کیے جانے والے انگوروں کے فرانسیسی باغات پر مشتمل علاقے شیمپین سے لے کر اٹلی میں سور کی ران کے گوشت سے تیار کردہ ہیم کے لیے مشہور علاقے پارما جیسی اصطلاحات شامل ہیں۔ جیوگرافیکل انڈیکیشن GI یورپی زراعت اور اور تجارتی پالیسی کے بنیاد کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس کا مقصد اس امر کو یقینی بنانا ہے کہ ایک خاص علاقے سے تعلق رکھنے والی مخصوص اشیاء پر ہی وہ مخصوص نام درج ہو سکتے ہیں جو ان کی پہچان سمجھے جاتے ہیں۔ امریکا اسے علاقائی مصنوعات کے تحفظ کے نظام یا تحفظ تجارت جسے ’ پروٹیکشن ازم‘ کہا جاتا ہے سمجھتا ہے۔

گؤڈا کا نام آتے ہی ذہن میں یورپی ملک ہالینڈ کا خیال آ جاتا ہےتصویر: DW-TV

یورپیئن سنٹر فار انٹرنیشنل پولیٹیکل اکانومی کے ڈائریکٹر ہوسُک لی ماکیاما کے بقول، ’’یورپی یونین کیونکہ براہ راست زرعی سپورٹ کے مراحل سے گزرتی ہے اس لیے سیاسی طور پر یہ یورپ کے لیے انتہائی اہم ہے کہ تجارتی پالیسی کو ہم آہنگ بنانے کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں‘‘۔

ان کا مزید کہنا تھا،’’ اقتصادی قدر و قیمت سے متعلق اختلافات کے باوجود 20 سالوں تک وہ ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن WTO کے اندر اس بارے میں جھگڑتے رہے ہیں‘‘۔

یورپی یونین میں شامل ممالک کو فوڈ نیم پروٹیکشن یا غذائی اجزاء کے ناموں کے تحفظ سے متعلق معاہدے کو یورپی کسانوں کے لیے معاوضے کے طور پر منظور کرنا ہوگا کیونکہ یورپی کسانوں کو امریکی بیف اور پورک یعنی امریکی گائے اور سور کے گوشت کی برآمدات کے سیلاب کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں
ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں