فیگو اور کاکا کی پاکستان آمد، مداحوں میں خوشی
10 جنوری 2019![Luis Figo in Madrid 20.03.2005](https://static.dw.com/image/17059622_800.webp)
پاکستانی سرکاری ٹی وی کی جانب سے شائع ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فٹ بال کے مشہور کھلاڑیوں فیگو اور کاکا کا کراچی میں ہوٹل پہچنے پر شاندار استقبال کیا گیا. دونوں غیر ملکی کھلاڑیوں کو روایتی سندھی ٹوپی اور اجرک پہنائی گئی۔ پاکستانی سوشل میڈیا پر اس وقت دونوں کھلاڑیوں کے نام ٹاپ ٹرینڈنگ ہیش ٹیگ ہیں۔
رئیل میڈرڈ کے سپر سٹار فیگو نے پاکستان آنے سے قبل ایک ویڈیو پیغام میں کہا،’’ یہ بات بہت خوشی کی ہے کہ ایشیا کا ایک اور ملک فٹ بال کھیلنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔ 220 ملین آبادی کے ملک پاکستان میں بین الاقوامی سطح پر فٹ بال کھیلنے کی بھر پور صلاحیت ہو گی۔‘‘
پاکستان دورے سے قبل کاکا نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا،’’ میں پاکستان دورے سے بہت خوش ہو۔ میں پہلی مرتبہ پاکستان آ رہا ہوں۔ مجھے خوشی ہے کہ میں پاکستان میں فٹ بال کی ترقی میں مدد کر سکوں گا۔‘‘
ریڈیو پاکستان کی ویب سائٹ کے مطابق یہ کھلاڑی پاکستان دورے کے دوران لاہور کا دورہ بھی کریں گے۔