1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

’قذافی جیسا اختتام بھی ہو سکتا ہے‘ ٹرمپ کی اُن کو دھمکی

18 مئی 2018

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریائی رہنما کم جون اُن کے اُس غصے کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کی ہے، جس کے دوران اُن نے امریکی صدر کے ساتھ اپنے ملاقات کو منسوخ  کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تصویر: picture-alliance/AP Photo/Young-joon

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر کم جونگ ان معاہدے کر لیتے ہیں تو ان کے تحفظ کی ضمانت دی جائے گی اور ان کے ملک کی لیبیا کے حکمران معمر قذافی جیسی تقدیر نہیں ہو گی۔ ٹرمپ نے دھمکی دیتے ہوئے کہا، ’’ اگر اس طرح کا کوئی معاہدہ طے نہ پایا تو شمالی کوریائی رہنما کم جونگ اُن کا حشر لیبیا کے سابق حکمران معمر قذافی کی طرح بھی ہو سکتا ہے۔‘‘

2011ء میں ایک انقلابی تحریک کے ذریعے قذافی کا تختہ الٹتے ہوئے انہیں ہلاک کر دیا گیا تھا۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ شمالی کوریا کے لیے ایسا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ ٹرمپ کے مطابق وہ شمالی کوریا کو خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں۔

امریکی صدر نے اس موقع پر ایک کامیاب جوہری معاہدے کے بدلے شمالی کوریا کو بڑے پیمانے پر رعائیتوں کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اوول آفس میں بات چیت کرتے ہوئے ٹرمپ نے چین کے ساتھ تجارت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جہاں تک انہیں علم ہے کہ شمالی کوریائی سربراہ کم جونگ ان اور ان کی ملاقات ابھی ممکن ہے، ’’میرے خیال میں شمالی کوریا کی قیادت چین کے حالیہ دو دوروں کے بعدممکنہ طور پر بیجنگ کے اثر میں آ گئی ہے‘‘۔

ٹرمپ اور اُن کی ملاقات بارہ جون کو طے ہے۔ کم جونگ ان نے جنوبی کوریا اور امریکا کی مشترکہ فوجی مشقوں کے تناظر میں بدھ کے روز  امریکی صدر سے طے شدہ ملاقات کو منسوخ کرنے کی دھمکی دی تھی۔

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں