1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

قزاقوں کی جماعت تیزی سے غیر مقول ہو رہی ہے

Grahame Lucas30 اکتوبر 2012

جرمنی میں Pirates کے نام سے تیزی سے ایک بڑی سیاسی قوت کے طور پر ابھرنے والی پارٹی کا گراف تیزی سے نیچے آتا دکھائی دے رہا ہے۔

تصویر: dapd

اس سے جرمن چانسلر انگیلا میرکل کو آئندہ برس یعنی 2013 ء کے پارلیمانی انتخابات میں مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔

پائریٹس یا قزاق ابلاغ کے جدید ذرائع خاص طور پر انٹرنیٹ کے زیادہ آزادانہ استعمال اور منشیات کے استعمال پر پابندی ختم کرنے جیسے نعرے لے کر آئے تھے اور انہیں بے حد مقبولیت بھی حاصل ہوتی دکھائی دے رہی تھی۔ تاہم جہاں اپریل میں رائے عامہ کے جائزوں میں تیرہ فیصد افراد نے اس جماعت کے بارے میں پسندیدگی ظاہر کی تھی، وہاں اب اس جماعت کی حمایت صرف چار فیصد رہ گئی ہے۔

جرمنی کی فری ڈیمو کریٹک پارٹی ایف ڈی پی، لیفٹ پارٹی اور ماحول پسندوں کی گرین پارٹی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے تیزی سے آگے بڑھنے والی قزاقوں کی پارٹی کچھ عرصہ پہلے تک ملک کی تیسری بڑی سیاسی جماعت کے طور پر سامنے آتی نظر آ رہی تھی۔ گزستہ اپریل میں ہونے والی پولنگ میں اس جماعت نے 13 فیصد ووٹ حاصل کیے تھے۔ اب یہ شرح گر کر چار تک پہنچ گئی ہے۔ جبکہ وفاقی جرمن پارلیمان میں نشستیں حاصل کرنے کے لیے کسی بھی پارٹی کو کم از کم پانچ فیصد ووٹ درکار ہوتے ہیں۔

قزاقوں کی جماعت کی صوبے نارتھ رائن ویسٹ فیلیا میں سرگرمیتصویر: DW

ویسے تو ہر طرح کے نظریات کے حامل ووٹر اس جماعت کی طرف کھنچے چلے گئے تھے تاہم اُن میں بائیں بازو سے تعلق رکھنے والے زیادہ نمایاں تھے۔ اب اس جماعت کے کمزور ہونے کا مطلب یہ ہو گا کہ اس کے سابقہ ووٹر آئندہ انتخابات میں ایس پی ڈی یا سوشل ڈیموکریٹک پارٹی اور گرین پارٹی کو ووٹ دیں گے، جو مل کر ایک وسیع مخلوط حکومت بنانے کی پوزیشن میں آ جائیں گے۔ یہ صورت حال کرسچین ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ انگیلا میرکل کی موجودہ حکومت کے لیے ایک بڑا دھچکا ثابت ہو سکتی ہے۔

الیکٹورل ریسرچ گروپ سے تعلق رکھنے والے ایک ماہر ماتھیاس یونگ کا کہنا ہے کہ قزاقوں نے عوام میں ایسی توقعات جگا دی تھیں، جن کا پورا ہونا ناممکن نظر آتا ہے۔ گویا قزاقوں کی انتخابی مہم میں استعمال کیے جانے والے نعرے پُرکشش تو تھے تاہم غیر حقیقی تھے۔ دوسرے یہ کہ ان کی مقبولیت میں تیزی سے کمی کی ایک بڑی وجہ ان کا عوامی سطح پر آپس میں جھگڑنا بھی ہے‘۔

قزاق مفت انٹرنیٹ ڈاؤن لوڈ، ڈیٹا کی حفاظت، فری پبلک ٹرانسپورٹ اور منشیات کے استعمال کو قانونی قرار دینے جیسے موضوعات کو اپنی انتخابی مہم کا حصہ بنا کر سیاسی منظر نامے پر خود کو منوانے کی کوشش کر رہے تھے۔

انگیلا میرکل کے لیےآئندہ انتخابات سنگین ثابت ہو سکتے ہیںتصویر: picture-alliance/dpa/dpaweb

حکام کے خلاف قزاقوں کا نقطہ نظر بائیں بازو کے نظریات کے حامل ووٹروں کے لیے تو دلچسپ اور خوش آئند تھا تاہم ان کی مقبولیت میں کمی کے بعد حالات سوشل ڈیمو کریٹک پارٹی ایس پی ڈی اور گرین پارٹی کے حق میں زیادہ سازگار ہو گئے ہیں۔ اب لیفٹ کی طرف جھکاؤ رکھنے والے اور ماضی میں قزاقوں کے حامی تمام ووٹرز ان دو پارٹیوں کی طرف ہی جائیں گے۔ ان دونوں جماعتوں کو اپنے کھوئے ہوئے ووٹس کی بازیابی کا موقع بھی میسر آ گیا ہے۔ اب یہ جماعتیں بالواسطہ طور پر جرمنی کی آئندہ مخلوط حکومت کی تشکیل کے لیے ہونے والی ممکنہ سیاسی ضرب تقسیم سے بھی مستفید ہوتی دکھائی دیتی ہیں۔

km/aa(reuters)

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں
ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں