1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

قطری بحران، ترک صدر ثالثی کے لیے خلیجی ریاستوں کے دورے پر

عابد حسین
23 جولائی 2017

سعودی عرب اور اس کی حلیف تین رب ریاستوں اور قطر کے درمیان سنگین سفارتی تنازعہ جاری ہے۔ اس باعث عرب ریاستوں نے قطر کی زمینی ناکہ بندی کے علاوہ سفارتی تعلقات منقطع کر رکھے ہیں۔

Emir Tamim von Qatar und Erdogan
تصویر: Picture alliance/dpa/Turkish President Press Office

ترکی خلیج فارس کی عرب ریاست قطر کا حلیف ہے۔ کویت اور امریکا کے بعد اب ترکی قطر کے تنازعے کو حل کرنے کے لیے کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔ دو روز قبل جمعہ اکیس جولائی کو ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا تھا کہ قطر کے تنازعے کو حل کرنے کے لیے مذاکراتی عمل کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

قطر میں انسدادِ دہشت گردی کے قوانین تبدیل

قطری تنازعے میں ترکی کا متحدہ عرب امارات کو ’انتباہ‘

قطر سعودی تنازعہ پاکستان کی معیشت مشکلات سے دوچار

اس بحران کے حل کے لیے رجب طیب ایردوآن آج سے سعودی عرب، کویت اور قطر کے دو روزہ دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔ وہ اس دورے کے دوران ان عرب ریاستوں کی اعلیٰ قیادتوں کے ساتھ ملاقاتیں کر کے تنازعے کی شدت کو کم کرنے کی کوشش کریں گے۔ تقریباً دو ہفتے قبل امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹِلرسن نے بھی کویت میں قیام کر کے قطر اور سعودی عرب کے دورے کیے تھے۔ ایردوآن بھی اسی انداز میں رابطے کرنے کی کوشش کریں گے۔

امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن اور کویتی امیر شیخ صباحتصویر: picture alliance/abaca

دوسری جانب تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ وہ تنازعے کے حل کے لیے کوئی بڑا کردار ادا کرنے کی پوزیشن میں نہیں کیونکہ وہ قطر کے کھلے حلیف ہیں۔ وہ قطر کی زمینی ناکہ بندی کو انٹرنیشنل قوانین کے خلاف ورزی قرار دیتے ہیں۔ قطر اور ترکی کئی برسوں سے مضبوط اقتصادی روابط رکھتے ہیں۔

قطر کا سفارتی بحران اور ذرائع ابلاغ کا کردار

13:22

This browser does not support the video element.

تنازعے کا ایک نکتہ قطر میں ترک فوجیوں کی موجودگی اور اُس کے فوجی اڈے کو ختم کرنا ہے۔ زمینی ناکہ بندی کے دوران ترکی کی جانب سے قطر کو پھل، سبزیاں اور دوسری اشیائے ضرورت مسلسل فراہم کی جا رہی ہیں۔

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے گزشتہ ماہ قطر کے ساتھ یہ کہہ کر سفارتی تعلقات منسوخ کر دیے تھے کہ وہ خطے میں انتہا پسند رجحانات کے فروغ میں عملی کردار ادا کر رہا ہے۔ بعد میں تعلقات کی بحالی کے لیے تیرہ مطالبات کی فہرست پیش کی گئی، جس میں سے سات مطالبات کو بعد میں حذف کر دیا گیا۔ قطر ان مطالبات کو غیر منطقی قرار دے کر مسترد کر چکا ہے۔

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں