1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

قطر اور فرانس کے درمیان تاریخی معاہدہ

14 اکتوبر 2023

قطر کی جانب سے فرانسیسی کمپنی ٹوٹل اینرجیز کو سالانہ 3.5 ملین ٹن گیس فراہم کی جائےگی۔ اس معاہدے میں اٹلی، برطانیہ اور امریکہ سے تعلق رکھنے والی توانائی کی کمپنیز نے بھی شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

Saudi Arabia Oil
تصویر: John Moore/picture alliance/AP Photo

قطر کی جانب سے فرانسیسی کمپنی ٹوٹل اینرجیز کو سالانہ 3.5 ملین ٹن گیس فراہم کی جائےگی۔ اس معاہدے میں اٹلی، برطانیہ اور امریکہ سے تعلق رکھنے والی توانائی کی کمپنیز نے بھی شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ 

 قطر اور فرانس کے درمیان  قدرتی گیس کی سپلائی سے متعلق دو معاہدوں پر دستخظ کئے گئے ہیں ۔ یہ معاہدے ستائیس سال پر محیط ہوں گے۔ قطر کے وزیر توانائی سعد الکابی کے مطابق یہ دونوں معاہدے فرانس کی توانائی کی سب سے بڑی بین الاقوامی کمپنی ٹوٹل اینرجیز کو یورپین مارکیٹ میں اپنا کام جاری رکھنے میں تقویت بخشیں گے۔

گیس فرانس کب پہنچے گی؟

قطر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ  امید ہے کہ فرانس کو یہ گیس سال  سن 2026 کی ابتداء میں پہنچنا شروع ہو جائے گی۔  قطر کے وزیر سعد الکابی کا کہنا ہے کہ 'ہم چاہتے ہیں کہ  یورپ اور باقی دنیا کو بھی گیس فراہم کی جائے‘۔

قطر نے جرمنی کو گیس کی فراہمی کے معاہدے پر دستخط کر دیے

قطر روسی گیس پر انحصار کو کم کرنے میں مدد کرے گا، جرمنی

گزشتہ سال ماسکو کی جانب سے یوکرین پر حملے کے بعد روس کی جانب سے فراہم کی جانے والی گیس کا بائیکاٹ کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں یورپی ممالک کے لیے قدرتی گیس کا حصول مشکل ہوگیا تھا۔ 

مارکیٹ کو گیس کی مزید ضرورت ہے

ٹوٹل انرجییز کے چیئرمین پیٹرک پویان کا کہنا ہے کہ 'ہمیں گیس کی مزید فراہمی کی ضرورت ہے تاکہ ہم گیس کی سپلائی جاری رکھ سکیں، قطر کے ساتھ ہونے والا گیس کا یہ معائدہ ایک بڑا منصوبہ ہے۔

اس معاہدے میں اٹلی، برطانیہ اور امریکی توانائی کی کمپنیز نے بھی شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

دنیا کی سب سےبڑی قدرتی گیس فیلڈ

قطر کے شمال میں واقع نارتھ فیلڈ ایکسپینشن پروجیکٹ کو دنیا کی سب سے بڑے قدرتی گیس کی فیلڈ تصور کیا جارہا ہے۔ یہ گیس فیلڈ خلیج سے ایران تک پھیلی ہوئی ہے۔ قطر 2027 تک قدرتی گیس (ایل این جی) کی پیداوار میں 60 فیصد یا 126 ملین ٹن سے زیادہ سالانہ اضافہ کرنے کے لیے تیار ہے۔

کیا یمن میں جنگ تیل کے آخری قطرے تک جاری رہے گی؟

بھارت اور قطر کے مضبوط ہوتے ہوئے تعلقات

قطر کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جو ایل این جی گیس کے پیداوار میں سرِ فہرست ہیں۔ قطر کے محکمہ توانائی کے مطابق شمالی فیلڈ میں دنیا کے معروف قدرتی گیس کے ذخائر کا 10 فیصد حصہ موجود ہے۔ 

گزشتہ سال ستمبر میں قطر  کے ساتھ ٹوٹل انرجیز نے 1.5 بلین ڈالر کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

 جون 2022 میں فرانسیسی کمپنی ٹوٹل انرجیز نے قطر میں گیس فیلڈ کی توسیع کے پہلے مرحلے میں شراکت بھی کی تھی۔

ا ا / ع ب (خبر رساں ادارے)

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں
ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں