1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

قطر اوپن مرے نے جیت لیا

10 جنوری 2009

دفاعی چمپیئن اینڈی مرے نے قطر اوپن کے فائنل میں اینڈی روڈک کو شکست دے کر اپنے اعزاز کا دفاع کیا۔

اینڈی روڈک قطر اوپن کے فائنل میں بہتر کھیل کا مظاہرہ نہ کر سکےتصویر: AP

برطانوی نمبر ایک اینڈی مرے نے امریکی ٹینس کھلاڑی اینڈی روڈک کو ایک آسان مقابلے کے بعد 6-4 اور 6-2 سے ہرایا اور اپنا قطر اوپن کا ٹائٹل بحال رکھا۔ اس طرح اب اینڈی مرے کے لئے امکانات روشن ہو گئے ہیں کہ وہ آسٹریلن اوپن جیت کر گرینڈ سلام حاصل کر لیں۔

جمعے کے دن سیمی فائنل میں انہوں نے راجر فیڈرر کو شکست دی جس کے بعد اس بات کا خدشہ تھا کہ کہیں وہ اپنی کمر کی درد کی وجہ سے فائنل نہ کھیل سکیں۔ لیکن اپنی کمر کی درد کے باوجود انہوں نے ہفتے کے دن صرف 70 منٹوں میں فائنل میں کامیابی حاصل کی۔

اینڈی مرے نے اینڈی روڈک کے ساتھ کل آٹھ میچ کھیلے جنمیں سے چھ مرتبہ مرے نے کامیابی حاصل کی۔ قطر اوپن کا ٹائٹل جیتنے کے بعد اینڈی مرے ٹینس کی دنیا میں کل نو فتوحات حاصل کر نے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں