1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
تنازعاتایشیا

قطر نے آٹھ بھارتی شہریوں کی سزائے موت ختم کر دی، بھارت

28 دسمبر 2023

بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق بھارتی بحریہ کے ان سابق افسران کے خلاف سزائے موت ختم کرنے کا فیصلہ قطری اپیل کورٹ نے کیا۔ ان اہلکاروں کو اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں اکتوبر کے مہینے میں موت کی سزا سنائی گئی تھی۔

Katar I Strafgericht von Doha
تصویر: EPA/STRINGER /dpa/picture alliance

بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ قطر کی ایک عدالت نے گزشتہ سال گرفتار کیے گئے بھارتی بحریہ کے آٹھ سابق  افسران پر عائد سزائے موت واپس لے لی ہے۔  ان آٹھ افراد کو26 اکتوبرکو موت کی سزا سنائی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق ان تمام افراد کو اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں 22 اگست کو قطری دارالحکومت دوحہ میں گرفتار کیا گیا تھا۔ بھارت اور قطر نے ان الزامات کی تصدیق نہیں کی ہے۔

 اس ضمن میں بھارتی وزارت خارجہ کی طرف سے جمعرات کے روز جاری کیے گئے بیان میں یہ نہیں بتایا کہ اب ان افراد کو کس نئی سزا یا جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے، ''قطر کی اپیل کورٹ کے آج کے فیصلے کو نوٹ کیا گیا ہے، جس میں سزاؤں کو‘‘ کم کیا گیا ہے۔ وزارت خارجہ کے مطابق وہ گرفتار افراد کی قانونی ٹیم کے ساتھ ساتھ ان کے خاندان کے افراد کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں تاکہ اگلے اقدامات کے بارے میں فیصلہ کیا جا سکے۔

قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی تصویر: picture-alliance/AP Photo

وزارت خارجہ کے مطابق وہ ''قطری حکام کے ساتھ معاملہ اٹھانا جاری رکھیں گے۔‘‘ وزارت نے ''کارروائی کی خفیہ اور حساس نوعیت کی وجہ سے‘‘ اس کیس پر مزید تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔ نئی دہلی میں قطر اور اسرائیل کے سفارتخانوں نے اس معاملے پر فوری طور پر تبصرہ کی درخواستوں کا جواب نہیں دیا۔

بھارت نے اس وقت صدمہ کا اظہار کیا گیا تھا، جب قطر کی ایک عدالت نے ان آٹھ بھارتی شہریوں کو  موت کی سزا سنائی تھی۔ یہ تمام بھارتی شہری قطری حکومت کے لیے کام کرنے والی ایک نجی کمپنی کے ساتھ آبدوز کے ایک منصوبے پر کام کر رہے تھے۔

قطر میں آٹھ لاکھ سے زائد بھارتی شہری رہتے ہیں اور کام کرتے ہیں۔ قطر بھارت کے لیے قدرتی گیس کا ایک اہم فراہم کنندہ بھی ہے۔

ش ر ⁄ ا ا (روئٹرز)

قطر میں فیفا ورلڈ کپ کی بھاری قیمت

01:19

This browser does not support the video element.

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں