1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

قیام امن کی پاکستانی کوششوں کو سراہتے ہیں، جرمن وزیر خارجہ

بینش جاوید
25 فروری 2019

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنےجرمن ہم منصب سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کو پلوامہ حملے کی تحقیقات میں تعاون کرنے کی پیشکش کر دی  ہے، پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے۔

Deutschland 2016 | Konferenz zu Hate Speech und Meinungsfreiheit - Heiko Maas, Justizminister
تصویر: picture-alliance/dpa/B.v. Jutrczenka

پاکستان کے دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ شاہ محمود قریشی نے جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس کے ساتھ ٹیلی فون پر خطے کی صورتحال پر گفتگو کی۔ پاکستانی وزیر خارجہ نے اپنے جرمن ہم منصب کو پلوامہ حملے کے بعد بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال کے بارے میں تفصیل سے بتایا اور اس بات پر زور دیا کہ بھارت اس حملے کے حوالے سے پاکستان پر بے بنیاد الزامات عائد کر رہا ہے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا، ’’پاکستان ایک پر امن خطے کا خواہاں ہے اور امن اور سلامتی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔‘‘

 پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جرمن وزیر ہائیکو ماس نے امن قائم کرنے کی پاکستانی کوششوں کو سراہا اور خطے میں امن اور سلامتی کے قیام پر زور دیا ۔ حال ہی میں کشمیر کا مسئلہ یورپی پارلیمان میں بھی زیر بحث آیا۔ شاہ محمود قریشی نے اپنی ایک حالیہ ٹویٹ میں لکھا تھا کہ یورپی یونین کی ذیلی کمیٹی برائے انسانی حقوق نے بھارت سے کشمیر میں امن کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔

پاکستانی فوج کے دو افسروں کو جاسوسی کے الزام میں کورٹ مارشل کا سامنا

پاک بھارت تناؤ اور کشمیر: جیش محمد کے لیڈر مسعود اظہر کون؟

رواں ماہ چودہ تاریخ کو بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں جموں سری نگر نیشنل ہائی وے پر بھارتی فوجیوں کے قافلے پر ایک خود کش حملہ کیا گیا تھا۔ اس حملے میں چالیس بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔ اس حملے کے فوری بعد بھارت نے پاکستان کو اس دہشت گردانہ حملے کا ذمہ دار قرار دیا تھا۔ پاکستان کی جانب سے ایسے الزامات کی تردید کی گئی ہے اور بھارت کو تحقیقات میں تعاون کی پیشکش کی ہے۔

اس علاقائی تناؤ کے پیش نظر شاہ محمود قریشی نے اپنا دورہء جاپان بھی ملتوی کر دیا گیا ہے۔ پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق، ’’پاکستانی وزیر خارجہ نے اپنے جاپانی ہم منصب سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کی حساس صورتحال کے پیش نظر یہ انتہائی ضروری ہے کہ وہ اس وقت پاکستان میں ہی رہیں۔‘‘

’پاکستان اور بھارت کشمیر تک اقوام متحدہ کو رسائی دیں‘

02:18

This browser does not support the video element.

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں