1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

لاشیں اور ملبہ لاپتہ طیّارے کا ہے، برازیلی فضائیہ

رپورٹ: شامل شمس ، ادارت: عدنان اسحاق7 جون 2009

برازیلی فضائیہ کے مطابق بحرِ اوقیانوس سے جو لاشیں اور ملبہ ملا ہے وہ گزشتہ پیر لاپتہ ہوجانے والے ایئر فرانس کے طیّارے کا ہے۔

فرانسیسی آبدوز لاپتہ طیّارے کی کھوج میںتصویر: AP
یہ تمام سامان برازیلی فضائیہ کو بحرِ اوقیانوس میں واقع فیرناندو دے نورونہا جزیرے سے آٹھ سو کلومیٹر شمال مشرق میں سمندر میں ملا ہےتصویر: AP


برازیلی حکّام کو ہفتہ کے روز بحرِ اوقیانوس سے دو لاشیں اور کچھ ملبہ ملا تھا جس کے بارے میں انہوں نے کہا ہے کہ ان کا تعلق گزشتہ پیر کو لاپتہ ہو جانے والے ایئر فرانس کے طیّارے سے ہی ہے۔ حکّام کے مطابق ماہرین کی ایک ٹیم روانہ کر دی گئی ہے جو کہ اس بات کا تعین کرے گی کہ لاشیں اور ملبہ ایئر فرانس کے تباہ شدہ طیّارے کا ہے یا نہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ پیر کو برازیل کے شہر ریو ڈی جینیرو سے پیرس کی جانب پرواز کرنے والا ایئر فرانس کا طیّارہ چند گھنٹوں کے بعد لاپتہ ہوگیا تھا اور تب سے اب تک اس کو تلاش کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ جہاز پر مسافروں اور عملے کے اراکین کو ملا کر دو سو اٹھائیس افراد سوار تھے جن میں سے کسی کے بھی بچ جانے کی امید نہیں ہے۔

بد قسمت طیّارے کے مسافروں کے عزیزتصویر: AP


ہفتے کے روز ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےبرازیل کی فضائیہ کے حکّام نے کہا کہ سمندر سے ملنے والے ملبے میں ایسا سامان بھی ہے جو کہ فضاسی مسافر استعمال کرتے ہیں۔ ایک سوٹ کیس میں جواز کا ٹکٹ بھی ملا ہے جس کے نمبر کی تصدیق ایئر فرانس نے کر دی ہے۔

یہ تمام سامان برازیلی فضائیہ کو بحرِ اوقیانوس میں واقع فیرناندو دے نورونہا جزیرے سے آٹھ سو کلومیٹر شمال مشرق میں سمندر میں ملا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ علاقہ تقریباً اسی جگہ واقع ہے جہاں سے بد قسمت جہاز کے آخری سگنلز موصول ہوئے تھے۔

قبل ازیں فرانسیسی حکّام نے تصدیق کی تھی کہ جہاز نے گرنے سے پہلے چوبیس پیغامات جاری کیے تھے۔

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں