1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

لاکھوں پاکستانی پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں

21 مارچ 2023

پاکستان میں سیلاب کی تباہی کے تقریباً چھ ماہ بعد بھی متاثرہ علاقوں میں کئی ملین افراد کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں ہے۔ یہ اعلان اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے کیا ہے۔

بچوں سمیت پچاس لاکھ سے زائد پاکستانی باشندوں کو آلودہ پانی پینا پڑ رہا ہے
بچوں سمیت پچاس لاکھ سے زائد پاکستانی باشندوں کو آلودہ پانی پینا پڑ رہا ہےتصویر: Rizwan Tabassum/AFP/Getty Images

 اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف کی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ موسم گرما میں آنے والے سیلاب کے بعد سے اب تک بچوں سمیت پچاس لاکھ سے زائد پاکستانی باشندوں کو آلودہ پانی پینا پڑ رہا ہے۔

 

 یہ بچوں کی غذائی قلت میں اہم کردار ادا کرتا ہے کیوں کہ اسہال جیسی اہم بیماریاں غذائی اجزاء کے جذب ہونے کو روکتی ہیں۔ گزشتہ موسم گرما میں پاکستان کو اپنی تاریخ کے بدترین سیلاب کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ملک کا ایک تہائی حصہ زیر آب آیا تھا اور تقریباً 1700 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

ماحولیاتی بحران، پاکستان اپنی ’بقاء کے مسئلے‘ سے کیسے نمٹ رہا ہے؟

پاکستان میں یونیسیف کے نمائندے عبداللہ فادل کا کہنا تھا، ''پینے کا صاف پانی کوئی خصوصی مراعت نہیں بلکہ یہ ایک بنیادی انسانی حق ہے۔‘‘

بچوں سمیت پچاس لاکھ سے زائد پاکستانی باشندوں کو آلودہ پانی پینا پڑ رہا ہےتصویر: Rizwan Tabassum/AFP/Getty Images

ان کا مزید کہنا تھا، ''پاکستان میں ہر روز لاکھوں بچیاں اور بچے پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں اور غذائی قلت کے خلاف ہاری ہوئی جنگ سے نبردآزما ہو رہے ہیں۔‘‘

جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ سیلاب نے متاثرہ علاقوں میں پانی کے زیادہ تر نظاموں کو نقصان پہنچایا، جس سے 25 لاکھ بچوں سمیت 54 لاکھ افراد متاثر ہو رہے ہیں۔ متاثرہ افراد تالابوں اور کنوؤں کے آلودہ پانی پر انحصار کرنے پر مجبور ہیں۔

پاکستانی اور آسٹریلوی ماہرین نے مقناطیسی پاؤڈر تیار کر لیا

سیلابی پانی نے صوبہ سندھ میں صحت کے ایک ہزار سے زائد مراکز کو نقصان پہنچایا۔ سیلاب کے چھ ماہ بعد بھی بہت سے لوگ ٹھہرے ہوئے پانی کے پاس خیموں میں مقیم ہیں۔ اس صورتحال میں ہیضہ، اسہال، ڈینگی اور ملیریا جیسی بیماریاں پھیل رہی ہیں۔

پاکستان میں آنے والے سیلاب سے برطانیہ جیسے ملک کے مجموعی رقبے سے بھی زیادہ بڑا علاقہ متاثر ہوا تھا۔ ماہرین کے اندازوں کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں آنے والے اس سیلاب سے پاکستانی معیشت کو تقریبا چالیس ارب ڈالر کا نقصان پہنچا ہے۔

ا ا / ا ب ا )ا ب ا)

کوئٹہ، آلودہ پانی سے بچوں میں پھیلتی بیماریاں

04:12

This browser does not support the video element.

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں