1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی، سالگرہ پارٹی پر پولیس کا چھاپہ

14 اپریل 2020

جرمن دارالحکومت میں ایک لڑکی نے اپنی سولویں سالگرہ پر پارٹی کا اہتمام کیا اور چھوٹے سے فلیٹ میں اکتیس مہمان بلا ڈالے۔

تصویر: Imago Images/CHROMORANGE/M. Raedlein

اس سالگرہ پارٹی میں حکومتی پابندی اور ہدایت کو واضح طور پر نظرانداز کیا گیا۔ پولیس نے اس پارٹی کے مقام پر پیر کی صبح چھاپہ مار کر اس ختم کر دیا۔ یہ پارٹی برلن شہر کے مرکزی علاقے میں ایک اپارٹمنٹ میں منعقد کی گئی تھی۔

جرمنی میں حکومتی احکامات کے مطابق اتنے سارے افراد کا اجتماع ممنوع ہے۔

لڑکی کی والدہ نے بظاہر یہ فلیٹ پارٹی منعقد کرنے کی خاطر محدود وقت کے لیے کرائے پر لے رکھا تھا۔ برلن پولیس کے مطابق یہ فلیٹ ڈھائی کمروں پر مشتعمل تھا۔

پارٹی میں شریک تمام افراد کو اب فوجداری تفتیش کا سامنا ہے۔ ان تمام افراد کو خاص طور پر 'سماجی دوری‘ کی خلاف ورزی کے الزام کا سامنا ہے۔ پولیس نے لڑکی کی ماں اور مالک مکان کو بھی شامل تفتیش کر لیا ہے۔

جرمن حکومت نے کئی دوسرے ممالک کی طرح کورونا وائرس کی وبا روکنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں۔ ان میں صرف دو افراد ایک ساتھ باہر نکل سکتے ہیں لیکن انہیں بھی آپس میں فاصلہ برقرار رکھنا ہوگا۔

گھروں کے اندر بھی صرف خاندان کے افراد ہی جمع ہو سکتے ہیں۔ سماجی دوری سے متعلق سرکاری ہدایات کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔

ع ق، ش ج (ایجنسیاں)

ڈی ڈبلیو کی ٹاپ اسٹوری سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی ٹاپ اسٹوری

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں