1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

لاہور میں فضائی آلودگی کی سطح قابل قبول حد سے 80 گنا زائد

2 نومبر 2024

پاکستان کے دوسرے سب سے بڑے شہر لاور میں فضائی آلودگی کی سطح عالمی ادارہ برائے صحت کی جانب سے قابل قبول سطح سے اسی گنا زائد تک پہنچ چکی ہے۔

Lahore Pakistan | Smog
تصویر: Arif Ali/AFP/Getty Images

ہفتے کے روز لاہور میں ہوا کے معیار کا انڈیکس عالمی ادارہ برائے صحت کی قابل قبول سطح سے ریکارڈ سے اسی گنا خراب دیکھا گیا۔ حکام کے مطابق یہ آج تک کی بدترین سطح ہے۔

بتایا گیا ہے کہ رات کے وقت آلودگی کے حوالے سے انتہائی خطرنات ذرات پی ایم ٹو پوائنٹ فائیو کی سطح ایک ہزار سڑسٹھ تھی، جو صبح کے وقت کم ہو کر تین سو پر آ گئی۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق اس انتہائی خطرناک ذرے کی دس سے زائد سطح صحت کے لیے نقصان دہ سمجھی جاتی ہے۔

تصویر: Arif Ali/AFP/Getty Images

لاہور شہر کی تحفظ ماحول کی ایجنسی سے وابستہ سینیئر اہلکار جہانگیر انور کے مطابق، ''ہم اس سے پہلے کبھی ایک ہزار کی سطح پر نہیں پہنچے تھے۔‘‘

حالیہ کچھ دنوں سے لاہور شہر سموگ اور دھند کے ساتھ ساتھ کم گریڈ کے ڈیزل جلائے جانے سے پیدا ہونے والے ذرات کی وجہ سے بری طرح متاثر ہوا ہے۔موسمی زرعی فضلے کے جلائے جانے اور ٹھنڈی ہوا کی وجہ سے سموگ پھیلنے کے واقعات لاہور کے لیے نئے نہیں ہیں۔

انور کے مطابق، ''ہوا کی کوالٹی کا انڈیکس اگلے تین سے چار روز تک خراب رہے گا۔‘‘

لاہور کی اسموگ اور بیماریاں، علاج کیا

04:07

This browser does not support the video element.

صوبائی تحفظ ماحول ایجنسی نے شہر میں تین مقامات کی نشاندہی کرتے ہوئے ''انہیں ہاٹ اسپاٹ‘‘ قرار دیا ہے اور ان کے حوالے سے پابندیاں نافذ کی ہیں۔ بتایا گیا ہےکہ شہر میں ٹو اسٹروک انجن والے رکشوں اور فلٹر کے بغیر بار بی کیو کرنے والے ریستورانوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ پیر کے روز اسی تناظر میں حکومتی دفاتر اور پرائیویٹ کمپنیوں کا نصف عملہ گھر سے کام کرے گا۔

تعمیراتی کام روک دینے اور گلیوں میں ٹھیلے والوں کو بھی کام سے روک دیا گیا ہے جب کہ کھلی فضا میں کھانا پکانے والوں کو رات آٹح بجے کام بند کر دینے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

ع ت، ش ر (اے ایف پی)

 

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں