1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

لاہور: نیول کالج میں خود کش حملہ

4 مارچ 2008

پاکستان کے صوبائی دارلحکومت لاہور میں مصروف ترین شاہراہ اپر مال پر واقع پاکستان بحری فوج کے تربیتی ادارے نیوری وار کالج میں منگل کے دن دو پہر کو ہونے والے خودکش بم حملے میں پاکستان بحریہ کے پانچ اہلکاروں سمیت کل سات افراد ہلاک جبکہ قریباً بیس زخمی ہو گئے ہیں ۔

اطلاعات کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار خود کش حملہ آور بحریہ فوج کی بس کا تعاقب کرتے ہوئے کالج کی حدود میں داخل ہو ا اور خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا۔

یہ دھماکہ اس وقت ہوا جب کیڈیٹس کالج میں پڑھ رہے تھے ۔ دھماکوں کے بارے میں متضاد بیانات سامنے آ رہے ہیں ، تاہم نیول کالج کے ترجمان نے کہا ہے کہ خود کش حملہ آور نے صرف ایک دھماکہ کیا جبکہ باقی دو دھماکے گیس کے سیلنڈر پھٹنے کی وجہ سے ہوئے ۔


اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں
ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں