1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
تنازعاتلبنان

لبنان میں حزب اللہ کے زیر استعمال سرنگ تباہ کر دی، اسرائیل

28 دسمبر 2024

اسرائیلی فورسز کا دعویٰ ہے کہ ایک سو کلو میٹر پر محیط یہ سرنگ حزب اللہ کے کمانڈ سینٹر کی طرف جانے کا ایک خفیہ راستہ تھا۔

Indien Kashmir Bauarbeiten im Z-Morh-Tunnel in Sonamarg
تصویر: Dar Yasin/AP/picture alliance

اسرائیلی فورسز نے آج ہفتے کے روز یہ دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کی ایک سرنگ کا پتا لگا کر کے اسے تباہ کر دیا ہے۔ اسرائیلی فورسز کے مطابق حزب اللہ کی ایلیٹ رضوان فورس کے زیر استعمال زیر زمین راستہ تقریباً 100 میٹر لمبا تھا اور یہ حزب اللہ کے کمانڈ سینٹر تک رسائی کا ایک ذریعہ تھا جسے اب تباہ کر دیا گیا ہے۔ اسرائیلی فورسز نے یہ بھی کہا کہ انہیں اس سرنگ میں سے دھماکہ خیز مواد، راکٹ لانچرز، رائفلیں، راکٹ اور نگرانی کے آلات بھی ملے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے ایسی تصاویر جاری کی ہیں، جن میں فوجیوں کی طرف سے روشن کی گئی ایک تنگ سرنگ میں ہتھیار دکھائے گئے ۔ تاہم اسرائیلی فوج نے یہ نہیں بتایا کہ یہ سرنگ لبنان میں کہاں واقع تھی۔ اسرائیل اور ایران نواز لبنانی ملیشیا حزب اللہ کے درمیان ایک ماہ سے جنگ بندی جاری ہے۔ معاہدے کے تحت اسرائیل کی زمینی فوجیں بتدریج لبنان سے واپس بلائی جائیں گی۔

اسرائیل اور حزب اللہ کے مابین جنگ بندی کن شرائط پر؟

02:03

This browser does not support the video element.

دونوں فریق ایک دوسرے پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں  کے الزامات عائد کر رہے ہیں ۔ اسرائیل کے مطابق وہ اب بھی پڑوسی ملک کے جنوب میں موجود خطرات کے خلاف فوجی کارروائی کر رہا ہے۔ اسرائیلی فورسز کے مطابق جنگ بندی معاہدے کے تحت اس خطے میں آپریشن کی اجازت دی گئی ہے۔

ر ب/ ش ر (ڈی پی اے)

 

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں