1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

لشکر طیبہ پر نئی امریکی پابندیاں

Kishwar Mustafa31 اگست 2012

امریکہ کے محکمہ خزانہ نے پاکستان کی کالعدم جہادی تنظیم کے سرکردہ رہنماوں پر مالی پابندیاں عائد کردی ہیں۔

Hafiz Mohammad Saeed
تصویر: AP

 امریکی حکام نے توقع ظاہر کی ہے کہ پاکستان بھی اس تنظیم کی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے اقدامات کرے گا۔امریکی حکام کے مطابق لشکر طیبہ کےجن رہنماوں پر یہ پابندیاں لگائی گئی ہیں ان میں مولانا امیر حمزہ، ساجد میر ، عبداللہ مجاہد، عبداللہ منتظر، طلحہ سعید، قاری محمد یعقوب، حافظ خالد ولید اور احمد یعقوب کے نام شامل ہیں۔ جبکہ ماضی میں ظفر اقبال اور حافظ عبدالسلام پر پہلے ہی پابندیاں لگ چکی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ساجد میر نے مبینہ طور پر ممبئی بم حملوں کے لیے مدد فراہم کی تھی۔

جماعت الدعویٰ اپنے آپ کو لشکر طیبہ سے الگ جماعت قرار دے رہی ہے جبکہ عالمی مبصرین کی بڑی تعداد ان دونوں تنظیموں کو ایک ہی خیال کرتی ہے۔ امریکہ اور اقوام متحدہ بھی لشکر طیبہ اور  کو دہشت گرد تنظیمیں قرار دے چکے ہیں۔ جبکہ بھارت جماعت الدعویٰ کو ممبئی حملوں کا ذمہ دار خیال کرتا ہے۔

اسامہ بن لادن کی نماز جنازہ کے موقع پر جماعت الدعویٰ کے مشتعل کارکنتصویر: picture-alliance/dpa

 اس امریکی اعلان کے بعد جماعت الدعویٰ  تنظیم کے کارکنوں نے ڈوئچے ویلے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ابھی تک ان کے خلاف حکومت پاکستان کی طرف سے کسی قسم کی نہ تو کوئی کارروائی کی گئی ہے اور نہ ہی کسی نے ان سے باز پرس کے لیے کوئی رابطہ کیا ہے،

ڈوئچے ویلے سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت الدعویٰ کے ترجمان یحی مجاہد نے بتایا کہ جماعت الدعویٰ لشکر طیبہ سے الگ ایک جماعت ہے جو پاکستان میں کسی غیر قانونی کام میں ملوث نہیں ہے اس لیے اس کے خلاف کارروائی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

ان کے بقول امریکہ اور پاکستان کے تعلقات آجکل ٹھیک نہیں ہیں، امریکہ پاکستان پر دباو بڑھانے کے لیے اس طرح کی پوائنٹ اسکورنگ کرتا رہتا ہے۔ ان کے بقول یہ بیان ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب پاکستان غیر وابستہ ممالک کے اجلاس میں ایران کے ایٹمی پروگرام سمیت کئی امور پر امریکہ کے برعکس موقف اختیار کئے ہوئے ہے،

ان کے بقول امریکہ کو کچھ عرصہ پہلے بھی عبدالرحمن مکی کے سر کی قیمت لگانے کے اعلان پر خفت اٹھانا پڑی تھی۔ اس مرتبہ بھی انھوں نے جمیعت اہل حدیث کے امیر ساجد میر کو لشکر طیبہ کا رکن ظاہر کرکے اپنی معلومات کے ناقص ہونے کا ایک اور ثبوت دیا ہے کیونکہ ان کی تنظیم میں اس نام کا کوئی آدمی موجود ہی نہیں ہے۔

لشکر طیبہ افغانستانتصویر: AP

ان کے بقول جماعت الدعویٰ مسئلہ کشمیر، پانی کا مئسلہ، بھارت کو پسندیدہ ملک کا درجہ دینے، نیٹو سپلائی اور کئی دیگر ایشوز پر بھارت اور امریکہ کے مخالف موقف رکھتی ہے، اس لیے اس طرح کی پابندیاں ان کے لیے قابل فہم ہیں۔

ادھرجمعے کی شام مرکزی جمعیت اہل حدیث کے ترجمان نے ایک وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ ان کی پارٹی کے سربراہ پروفیسرساجد میر کا لشکرطیبہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔امریکی لسٹ میں شامل ساجد میر نامی شخص کوئی اور ہے۔اس حوالے سے متعلقہ امریکی حکام سے رابطہ نہیں ہو سکا۔

رپورٹ: تنویر شہزاد لاہور

ادارت: کشور مصطفیٰ

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں
ڈی ڈبلیو کی ٹاپ اسٹوری سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی ٹاپ اسٹوری

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں