1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
معاشرہامریکہ

وفاداری کی ایک اعلی مثال

19 مئی 2022

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک خاتون پر سیر کے دوران پہاڑی شیر نے حملہ کر دیا۔ اس خاتون کے پالتو کتے نے شیر کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنی مالک کو شیر کے حملے سے بچا لیا۔

تصویر: Hoffmann Photograph/IMAGO

چوبیس سالہ ولسن کیلیفورنیا کی ٹرینیٹی کاؤنٹی میں رہتی ہیں۔ وہ اپنے پالتو کتے ایوا کے ساتھ  قریبی پہاڑی علاقے میں سیر کر رہی تھیں جب ایک شیر نے ان پر حملہ کر دیا۔ اس شیر نے ولسن کے کندھے کو زخمی کر دیا۔ ولسن کا کہنا ہے، ''میں چلائی اور میں نے اپنے کتے ایوا کو پکارا، وہ فوراﹰ دوڑتی ہوئی آئی اور اس نے بہت زور سے اس شیر پر حملہ کر دیا۔‘‘ اس مادہ کتے کا وزن 25 کلو گرام ہے۔ اس کا حجم شیر سے کافی کم تھا لیکن اس کے باوجود وہ بھرپور انداز میں شیر سے لڑی۔

لاچار جانوروں کا سہارا، عائشہ چندریگر

04:26

This browser does not support the video element.

ولسن کہتی ہیں، ''ان دونوں نے کچھ سیکنڈز لڑائی کی اور پھر میں نے ایوا کی رونے کی آوازیں سنی۔‘‘  ولسن کہتی ہیں کہ یہ شیر ایوا کو کسی صورت نہیں چھوڑ رہا تھا۔ ولسن نے اس شیر پر پتھر مارے لیکن پھر بھی وہ ایوا کو نہیں چھوڑ رہا تھا۔ ولسن پھر اپنی گاڑی کی طرف بھاگیں۔ انہوں نے گاڑی میں موجود لوہے کی سلاخ نکالی اور مدد کے لیے سٹرک سے گزرنے والی ایک گاڑی کو روکا۔ اس گاڑی میں سوار خاتون نے ایوا کے ساتھ مل کر اس شیر کوڈنڈے سے مارنا شروع کیا۔ اور پھر اس کی آنکھوں میں کالی مرچوں کا سپرے کر دیا۔ جس کے بعد شیر نے شدید زخمی کتے کو چھوڑ دیا اور وہ بھاگ گیا۔

اس حملے میں ولسن کے کتے کو شدید زخم آئے اور ہسپتال میں ایوا کا علاج جاری ہے۔ ولسن کا کہنا ہے کہ انہیں اندازہ نہیں تھا کہ ان کا پالتو جانور اس قدر وفادار ہو گا۔

ب ج، ع ا (اے پی) 

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں