افریقی ملک مالی نے حال ہی میں فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کر دیا اور اب فرانسیسی فوج کے انخلاء کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ نوآبادیاتی نظام کے خلاف یریوولو نامی تحریک فرانس کے ساتھ تعلقات مکمل طور پر منقطع کرنا چاہتی ہے لیکن وہ روس سے قربتیں بڑھانے کی خواہشمند ہے۔ کیا ماسکو اس تحریک کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرے گا؟