ماہواری کے دنوں ميں عموماً خواتين ايک عجيب سی کيفيت ميں مبتلا ہو جاتی ہيں۔ تمام تر ديگر سرگرميوں کے ساتھ ان مخصوص دنوں ميں اپنی ذاتی صحت کا خيال رکھنا مشکل ہوتا ہے۔ ماہواری کے دنوں کے ليے خاص طرح کے انڈر ويئر ايک ايسی ايجاد ہے، جو يقيناً دنيا بھر کی خواتين کو کچھ راحت فراہم کرے گا۔