1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

مبینہ طالبان جنوبی پنجاب میں

Ishaq, Adnan30 جولائی 2008

جنوبی پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ میں مبینہ طالبان کی جانب سے دھکی آمیز خطوط ملنے کہ بعد عوامی حلقوں میں خوف وہراس کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی نئی مشکل سے دوچار ہو گئے ہیں۔

تصویر: picture-alliance/dpa

پاکستان میں ابھی تک تو سی ڈیزکی دکانوں، کیبل نیٹ ورک کا کاروبار کرنے والوں اور میوزک سینٹرز کو دھمکیاں دینے کا سلسلہ صرف صوبہ سرحد تک ہی محدود تھا۔ لیکن اب جنوبی پنجاب میں بھی مبینہ طورپرمقامی طالبان کی جانب سے اس کاروبار سے منسلک افراد کو خط کے ذریعے دھمکی دی گئی ہے۔ اس خط میں کاروبار کو فوری طور پر کاروبار بند کرنے اورکوئی متبادل تلاش کرنے کا کہا گیا ہے۔ اس خط میں بے پردہ خواتین سے کہا گیا ہے کہ وہ پانچ روز کے اندر اندر باپرہ ہو جائیں ورنہ ان کے چہروں پر تیزاب پھینک دیا جائے گا۔

پاکستان کے پر امن ترین صوبے پنجاب میں اس قسم کی دھمکیاں بالکل نئی ہیں۔ اس اطلاع کے بعد پولیس یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ اس تنظیم کا تعلق کہاں سے ہے۔ ساتھ ہی ضلع مظفر گڑھ میں سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔


اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں
ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں