1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
معاشرہسویڈن

'متبادل نوبل انعام' گلوبل چینج میکرز کی کاوشوں کے نام

29 ستمبر 2022

یوکرین، صومالیہ، یوگنڈا، اور وینزویلا کے کارکنان اور تنظیموں کو قیام امن، جمہوریت، ماحولیاتی تحفظ اور مساوات کے فروغ کے لیے 'رائٹ لائیولی ہوڈ ایوارڈ' سے نوازا گیا ہے۔

متبادل نوبل یافتہ
فرطون عدن اور ایلواد ایلمین: صومالیہ سے ماں اور بیٹی کی 'متبادل نوبل یافتہ' جوڑی تصویر: Elman Peace

رائٹ لائیولی ہڈ ایوارڈ  'متبادل نوبل پرائز'  کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ اس انعام کے ذریعے عالمی چینج میکرز کو ان کے ایسے کردار کے لیے سراہا جاتا ہے جو وہ دنیا کو ایک بہتر مقام بنانے کی کوشش میں ادا کر رہے ہیں۔

اس سال رائٹ لائیولی ہوڈ ایوارڈ  کے لیے 77 ممالک سے 175 کارکنوں کو نامزد کیا گیا تھا۔ ماضی میں ایڈورڈ سنوڈن،  ڈاکٹر ڈینس مکویگے، عاصمہ جہانگیر  اور گریٹا تھنبرگ جیسی شخصیات یہ ایوارڈ وصول کرچکے ہیں۔ سال 2022 ءکے لیے انعام پانے والوں کا اعلان اسٹاک ہوم میں کیا گیا۔

رائٹ لائیولی ہوڈ ایوارڈ 2022 ء کس کے نام ہوا؟

ممتاز یوکرینی انسانی حقوق کی محافظ آلیکسانڈرا ماتویچوک اور سینٹر فار سول لبرٹریز (سی سی ایل) کو "یوکرین  میں پائیدار جمہوری اداروں کی تعمیر اور جنگی جرائم  کے لیے بین الاقوامی احتساب کی راہ ہموار کرنے" کے لیے اس اعزاز سے نوازا گیا۔

 ماتویچوکی سربراہی میں سی سی ایل  کو ایک دہائی سے زائد عرصے سے یوکرین کی سول سوسائٹی اور قومی اداروں کو مضبوظ بنانے میں اہم کردار ادا کرنے والا ادارہ خیال کیا جاتا ہے۔

انہوں نے یوکرین پر روس کے حملے کے بعد سے جنگی جرائم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں  کو دستاویزی شکل دی اور مجرموں کو ذمہ دار ٹھہرانے کی کوشش کی تھی۔

ماں بیٹی، انسانی حقوق کی سرگرم کارکن

صومالیہ  سے ایک ماں اور بیٹی کی جوڑی فرطون عدن اور ایلواد ایلمین کو "دہشت گردی  اور صنفی بنیاد پر تشدد کے مقابلے میں صومالیہ میں امن، غیر فوجی کارروائی اور انسانی حقوق کو فروغ دینے کے لیے" اعزاز سے نوازا گیا۔ ماں بیٹی کی یہ جوڑی انسانی حقوق کی سرگرم کارکن بھی ہیں اور پسماندہ برادریوں کو مدد کے زریعے برادریوں پر مبنی امن سازی کے اقدامات کی قیادت بھی کرتی ہیں۔

انسانی حقوق کی سرگرم کارکن فرطون عدن اور ان کی بیٹی ایلواد ایلمین کی Elman-Peace تنظیم تصویر: Elman Peace

اپنی تنظیم Elman-Peace کے ذریعے کام کرتے ہوئے، ماں اور بیٹی صنفی بنیاد پر تشدد کے متاثرہ افراد کی مدد کرتی ہیں، بچوں کو غیر مسلح بناتی ہیں اور ان کی معاشرے میں واپسی کو یقینی بناتی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ خواتین اور نوجوانوں میں قائدانہ صلاحیتوں کو فروغ دینے میں مدد کرتی ہیں۔

"حکومت ہمارے خلاف ایکشن سے پہلے سوچے گی"

یوگنڈا  کے افریقہ انسٹیٹیوٹ فار انرجی گورنینس کو ملک میں موجود تیل کے ذخائر سے ناجائز فائدہ حاصل کرنے والے منصوبوں کی مخالفت کے لیے اس اعزاز سے نوازا گیا۔ اس ادارے کے سی ای او ڈکنس کاموگیشا نے کہا، "جب حکومت کو پتہ چلتا ہے کہ دنیا بھر میں ہمارے کام کو سرہانے والے لوگ موجود ہیں تو وہ ہم پر یا ہماری برادری پر حملہ کرنے سے پہلے دو مرتبہ سوچتے ہیں۔"

رائٹ لائیولی ہوڈ فاؤنڈیشن کے سربراہ اولے فان اوکسکلتصویر: Jessica Gow/TT/picture alliance

وینزویلا  میں Cecosesola تنظیم کو "منافع پر چلنے والی معیشتوں کے متبادل کے طور پر ایک مساوی معاشی ماڈل قائم کرنے کے لیے" اعزاز سے نوازا گیا۔

رائٹ لائیولی ہوڈ فاؤنڈیشن کے سربراہ اولے فان اوکسکل نے ایک بیان میں کہا، "ناکام حکمرانی، [عالمی] نظام میں رکاوٹ سمیت جنگوں، دہشت گردی، معدنی وسائل کا بے دریغ استعمال، بڑے پیمانے پر نقل مکانی اور معاشی بحران جیسے مسائل کے پیش نظر اس سال کے انعام یافتہ افراد نے انسانوں پر توجہ مرکوز کرنے والا نظام قائم کیا ہے۔"

ع آ / ش ر (اے پی، ڈی پی اے)

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں