1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

متنازعہ خاکے بنانے والے ڈینش کارٹونسٹ کُرٹ ویسٹرگارڈ چل بسے

19 جولائی 2021

ڈنمارک کے متنازعہ ہو جانے والے کارٹونسٹ کُرٹ ویسٹرگارڈ چھیاسی برس کی عمر میں وفات پاگئے ہیں۔ ویسٹرگارڈ کے دو ہزار پانچ میں بنائے گئے پیغمبر اسلام کے متنازعہ خاکوں نے بین الاقوامی سطح پر ایک طوفان کھڑا کر دیا تھا۔

Kurt Westergaard
ڈینش کارٹونسٹ کُرٹ ویسٹرگارڈ بنیادی طور پر ایک ٹیچر تھےتصویر: Bilan/Getty Images

کُرٹ ویسٹرگارڈ کی موت کی ڈینش میڈیا نے انیس جولائی کو ان کے اہل خانہ کے حوالے سے تصدیق کر دی۔ ڈنمارک کے اخبار 'بَیرلِنگسکے‘ نے لکھا ہے کہ ویسٹرگارڈ طویل عرصے سے بیمار تھے۔

توہین آمیز مذہبی مواد، پاکستان کی گوگل اور وکی پیڈیا کو دھمکی

ڈینش نشریاتی ادارے ٹی وی ٹو نے بھی اخبار 'ژیلانڈز پوسٹن‘ کے ایک سابق ایڈیٹر اور ویسٹرگارڈ کے دیرینہ دوستوں میں سے ایک کا حوالہ دیتے ہوئے اس کارٹونسٹ کی موت کی تصدیق کر دی۔

2005ء میں بنائے جانے والے متنازعہ خاکے

کُرٹ ویسٹرگارڈ کا نام 2005ء میں بین الاقوامی سطح پر اس وقت شہ سرخیوں کا موضوع بنا تھا، جب ڈینش روزنامے 'ژیلانڈز پوسٹن‘ نے پیغمبر اسلام کے متنازعہ خاکوں کی ایک سیریز شائع کی تھی، جس میں ویسٹرگارڈ کے بنائے ہوئے خاکے بھی شامل تھے۔

ٹوکے سے حملہ، فرانس میں چار پاکستانیوں کے خلاف مقدمہ

ان خاکوں کی اشاعت کے بعد ڈنمارک کے لیے ایک ایسا سیاسی اور سفارتی بحران کھڑا ہو گیا تھا، جو دوسری عالمی جنگ کے بعد کوپن ہیگن کی خارجہ پالیسی کا سب سے بڑا بحران بن گیا تھا۔

ڈنمارک میں نقاب پر پابندی عائد

02:26

This browser does not support the video element.

مسلم ممالک میں پرتشدد احتجاج

ان خاکوں کی اشاعت کے چار ماہ بعد یہی خاکے کئی مسلم اکثریتی ممالک میں وسیع تر عوامی مظاہروں کی وجہ بن گئے تھے۔ متعدد ممالک میں تو یہ احتجاج پرتشدد اور خونریز بھی ہو گیا تھا۔

ان مظاہروں کے دوران متعدد ملکوں میں ڈنمارک اور ناروے کے سفارت خانوں پر حملے بھی کیے گئے تھے اور ایسی پرتشدد کارروائیوں پر قابو پانے کی کوششوں کے دوران درجنوں انسان مارے بھی گئے تھے۔

کراچی میں تحریکِ لبیک کا فرانس کے خلاف بڑا مظاہرہ

یہ خاکے ڈنمارک اور کئی دیگر ممالک کے مابین شدید سفارتی تناؤ کا سبب بھی بنے تھے۔ ان کی اشاعت کے نتیجے میں ہی ڈنمارک اور بہت سی دیگر ریاستوں میں یہ بحث بھی شروع ہو گئی تھی کہ آزادی اظہار رائے اور آزادی مذہب کی حدود کیا ہیں۔

سب سے زیادہ غصہ ویسٹرگارڈ کے خاکوں پر

ڈنینش اخبار 'ژیلانڈز پوسٹن‘ نے کارٹونسٹوں کو جو خاکے بنانے کی دعوت دی تھی، اس کے نتیجے میں بہت سے آرٹسٹوں نے خاکے بنائے تھے۔ لیکن جس طرح ویسٹرگارڈ نے اپنے خاکوں میں پیغمبر اسلام کی شخصیت کو پیش کیا تھا، اس پر مسلم ممالک میں پایا جانے والا غصہ سب سے زیادہ رہا تھا۔

یمن میں پیغمبر اسلام کا جشن ولادت

01:24

This browser does not support the video element.

شارلی ایبدو میں پیغمبراسلام کے متنازعہ خاکوں کی دوبارہ اشاعت

ویسٹرگارڈ بنیادی طور پر ایک ٹیچر تھے، جو 1980ء کی دہائی سے قدامت پسند ڈینش اخبار 'ژیلانڈز پوسٹن‘ کے لیے کام کرتے آ رہے تھے۔

ناکام قاتلانہ حملہ

کُرٹ ویسٹرگارڈ کو اپنے بنائے ہوئے انہی خاکوں کے بہت متنازعہ ہو جانے کے بعد سے اپنی جان کو لاحق خطرات کے باعث مسلسل اپنے باڈی گارڈز کی حفاظت میں رہنا پڑتا تھا۔

پیغمبر اسلام کے خاکے: پاکستان میں احتجاج

سن 2010ء میں ایک 28 سالہ شخص نے ان کے گھر میں داخل ہو کر ان پر ایک کلہاڑے سے حملہ کرنے کی کوشش بھی کی تھی تاہم یہ قاتلانہ حملہ ناکام رہا تھا اور کُرٹ ویسٹرگارڈ بال بال بچ گئے تھے۔

م م / ع ب (ڈی پی اے، اے پی، اے ایف پی)

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں