سابق پاکستانی وزیراعظم نواز شریف کو کرپشن کے ایک مقدمے میں سزا سنانے والے متازعہ جج ارشد ملک جمعے کو انتقال کر گئے۔ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو ایک مبینہ ویڈیو کے بعد عہدے سے برطرف کر دیا گیا تھا۔
اشتہار
پاکستانی میڈیا پر سامنے آنے والی رپورٹوں کے مطابق ارشد ملک کووِڈ انیس میں متبلا تھے اور اسلام آباد میں ایک نجی ہسپتال میں داخل تھے۔ بتایا گیا ہے کہ پھیپھڑوں میں انفیکشن کی بنا پر انہیں پچھلے ایک ہفتے سے مصنوعی تنفس دیا جا رہا تھا، تاہم وہ جمعے کے روز جان کی بازی ہار گئے۔
احستاب عدالت کے جج ارشد ملک نے العزیزہ اسٹیل ملز ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو سزا سنائی تھی، تاہم بعد میں ان کی ایک مبینہ ویڈیو سامنے آئی تھی، جس میں بہ ظاہر وہ یہ کہتے سنے گئے تھے کہ انہیں اس فیصلے کے لیے مجبور کیا گیا تھا۔ ارشد ملک نے تاہم ایک بیان میں اس ویڈیو گفتگو کو اپنی ترجمانی قرار دینے سے انکار کیا تھا۔ انہیں اسی تناظر میں ان کے عہدے سے فارغ کر دیا گیا تھا۔
بیس گھنٹے کی روپوشی کے بعد شہباز شریف منظر عام پر آ گئے
منگل کے روز نیب کی ٹیم نے پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد کے ہمرا ماڈل ٹاون میں واقع شہباز شریف کے گھر ان کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا تھا۔ لیکن شہباز شریف ان کی آمد سے پہلے وہاں سے کسی نامعلوم مقام پر منتقل ہو گئے تھے۔
تصویر: DW/T. Shahzad
ضمانت منظور
پاکستان مسلم لیگ کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف بیس گھنٹے روپوش رہنے کے بعد بدھ کی صبح لاہور ہائی کورٹ میں منظر عام پر آ گئے۔ لاہور ہائی کورٹ نے شہباز شریف کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے نیب کو سترہ جون تک شہباز شریف کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا ہے ۔ نیب شہباز شریف کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے اور منی لانڈرنگ کیس میں تحقیقات کر رہا ہے۔
تصویر: DW/T. Shahzad
کارکنوں کا جلوس
شہباز شریف کی لاہور ہائی کورٹ آمد پر مسلم لیگ نون کے بہت سے کارکن وہاں پہنچ گئے اور انہوں نے ایک جلوس کی صورت میں انہیں کمرہ عدالت تک پہنچایا۔ اس موقع پر مسلم لیگ وکلا ونگ کے کئی ارکان بھی وہاں موجود تھے۔
تصویر: DW/T. Shahzad
شہباز شریف کا قانونی حق
پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین عابد ساقی نے شہباز شریف کے ہائیکورٹ پہنچنے سے قبل راستے سے گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر لاہور ہائی کورٹ میں دائر ایک درخواست میں کہا کہ عبوری ضمانت کے لیے عدالت پہنچنا شہباز شریف کا قانونی حق ہے۔ انہوں نے استدعا کی تھی کہ عدالت شہباز شریف کو باحفاظت عدالت پہنچنے کی اجازت دے۔ ا س پر پولیس ہائی کورٹ کے راستوں سے پیچھے ہٹ گئی۔
تصویر: DW/T. Shahzad
یہ کلین چٹ نہیں
لاہور ہائی کورٹ سے شہباز شریف کو عبوری ضمانت ملنے پر وہاں موجود مسلم لیگ نون کے کارکنوں نے خوشی کا اظہار کیا۔ لیکن پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ ایک بار پھر شریف فیملی کی کرپشن چھپانے کے لیے ان کے حواری اکٹھے ہو گئے ہیں۔ ان کے بقول شہباز شریف کو صرف عبوری ضمانت ملی ہے، کلین چٹ نہیں۔
تصویر: DW/T. Shahzad
حکومتی سرکس
میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کی رہنما مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حکومت شہباز شریف کی گرفتاری کے لیے سرکس سجا کر اپنی ناکامیوں سے عوامی توجہ ہٹانا چاہتی ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ حکومت مختلف مقدمات میں مطلوب پاکستان تحریک انصاف کے لوگوں کے خلاف ایکشن کیوں نہیں لے رہی۔ ادھر لاہور ہائی کورٹ میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے الزام لگایا کہ نیب حکومت کے ہاتھوں بلیک میل ہو رہا ہے۔
تصویر: DW/T. Shahzad
5 تصاویر1 | 5
جج ارشد ملک کے انتقال کی خبر پر پاکستانی سوشل میڈیا میں زبردست بحث جاری ہیں، جہاں مختلف طرز کی افواہوں کا بازار بھی گرم ہے۔
ایک پاکستانی سوشل میڈیا وقاص کامران ٹوئٹر پر اس خبر کے ساتھ لکھتے ہیں، ''مجھے امید ہے کہ ارشد ملک کے انتقال کی وجہ کووِڈ انیس ہی ہو اور کچھ اور نہ ہو۔‘‘
ایک اور صارف نسیم الرحمان ٹوئٹر پر لکھتے ہیں، ''احتساب عدالتوں کی تاریخ کے متنازعہ ترین جج ارشد ملک انتقال کر گئے۔ خدا ان کی روح کو ابدی سکون دے۔‘‘